16 دسمبر
ظاہری ہیئت
| 14 دسمبر | 15 دسمبر | 16 دسمبر | 17 دسمبر | 18 دسمبر |
واقعات
[ترمیم]- 1937ء - ریڈیو لاہور نے اپنی نشریات کا آغاز کیا ۔[1]
- 1957ء -
ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستانی وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی۔ - 1957ء -
فیروز خان نون پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم مقرر۔
1971ء - سقوط مشرقی پاکستان، مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے آزادی حاصل کرکے بنگلہ دیش بن گیا۔- 1974ء -
دریائے سندھ پر کالا باغ ڈیم کا منصوبہ پہلی بار قومی اسمبلی میں پیش ہوا ۔[1] - 2000ء - کولن پاول امریکا کے پہلے سیاہ فام سیکریٹری آف اسٹیٹ بنے ۔[1]
- 2009ء -
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سترہ رکنی فل کورٹ نے قومی مصالحتی آرڈیننس المعروف این آر او کوایک متفقہ فیصلے میں غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردے دیا ۔[1]
2014 - پشاور اسکول حملہ ڈیڑھ سو کے قریب طلبہ ہلاک ہوئے۔
ولادت
[ترمیم]- 1770ء – لڈوگ بیتھوون، موسیقار
- 1775ء – جین آسٹن، انگریز ناول نگار
- 1882ء – جیک ہابس، انگریز کرکٹ کھلاڑی اور صحافی
- 1907ء – باربرا کینٹ، امریکی فلمی اداکارہ
- 1917ء – ڈاکٹر نبی بخش بلوچ، پاکستان کے تاریخ دان، ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ لوک ادب، ماہرِلطیفیات
- 1969ء – ایڈم ریس، امریکی خلا نورد
- 1974ء - شیو نارائن چندر پال ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان
- 1980ء – دانش کنیریا، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
وفات
[ترمیم]- 1906ء خواجہ احسان اللہ بنگال کے معروف نواب، مفادِ عامہ کے لیے مددگار اور سماجی رہنما تھے۔
- 1963ء - ممتاز عالم دین مولانا محمود داؤد غزنوی لاہور میں انتقال کر گئے ۔[1]
- 1971ء -
امیر حسن صدیقی اسلامی تاریخ کے اہم ترین اسکالر، تعلیمی امور میں محمد علی جناح کے معتمد ترین ساتھی اور انگریزی اور اردو زبان کے بے مثل مقرر اور ادیب تھے۔ - 1978ء -
عزیز احمد اردو کے مشہور ترقی پسند افسانہ نگار، ناول نگار اور پروفیسر تھے۔ - 1992ء معروف عالم دین مفسر قرآن مولانا محمد علی الصدیقی کاندھلوی نوراللہ مرقدہ سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔
2002ء -
نگہت سلطانہ ایک پاکستانی اداکارہ تھیں جنھوں نے اردو اور پنجابی دونوں فلموں میں اداکاری کی۔
- 2006ء -
شوکت صدیقی (پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ناول نگار) بمقام کراچی - 2014ء -
طاہرہ قاضی ایک ماہر تعلیم اور آرمی پبلک اسکول پشاور کی پرنسپل تھیں جو اسکول حملے میں شہید ہوئیں۔ - 2023ء - نواف الاحمد الجابر الصباح ، کویت کے امیر اور کویتی افواج کے سربراہ
- 2024ء -
تلسی گوڑا کرناٹک ریاست کی تحصیل آنکولہ کے ہونالی سے تعلق رکھنے والی ایک ماحولیات کی کارکن ہیں، جو 30,000 سے زیادہ پودے لگا چکی ہیں۔