23 مارچ
21 مارچ | 22 مارچ | 23 مارچ | 24 مارچ | 25 مارچ |
23 مارچ عیسوی تقویم کا 82 واں (لیپ کے سال کا 83 واں) دن ہے۔ اس کے بعد سال کے 283 مزید دن ہوتے ہیں۔
واقعات[ترمیم]
1940ء – قرارداد پاکستان لاہور ميں پيش کی گئی۔
- 1956ء – نو سال کی بحث و تمحیص کے بعد پاکستان میں پہلا آئین نافذ کر دیا گیا جس کے نتیجہ میں ملک دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ بنا۔
- 1979ء – جنرل ضیاء الحق نے پاکستان میں 17 نومبر 1979ء کو انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کیا۔ اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
- 2003ء – آسٹریلیا نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کا مسلسل دوسری مرتبہ کرکٹ عالمی کپ جیتا۔
- 2005ء بزنس ریکارڈر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تحت پاکستان کے مشہور چینل آج ٹی وی کی نشریات کا آغازہوا۔[1]
- 1940ء آل انڈیا مسلم لیگ نے قرارداد پاکستان پیش کی۔ مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل علاحدہ ریاست کے قیام کے لیے یہ قرارداد پاکستان کے نام سے جانی جاتی ہے۔[1]
ولادت[ترمیم]
- 1749ء – پئیر سیموں لاپلاس، فرانسیسی ریاضی دان اور ماہر فلکیات (و۔ 1827ء)
- 1858ء – لڈوگ کویڈ، جرمن سیاست دان و فعالیت پسند، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1941ء)
- 1876ء – ضیاء گوک الپ، ترک ماہر سماجیات، شاعر اور فعالیت پسند (و۔ 1924)
- 1881ء – روگر ماٹن ڈو گاڈ، فرانسیسی ناول نگار و ناٹک نگار، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1958ء)
- 1881ء – ہرمن سٹاوڈنگر، جرمن کیمیا دان اور محقق، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1965ء)
- 1906ء – جوآن کرافورڈ، امریکی فلمی اداکارہ (و۔ 1977ء)
- 1907ء – ڈینئیل بوٹ، سوئس اطالوی ادویہ ساز و محقق، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1992ء)
- 1910ء – اکیرا کروساوا، جاپانی ہدایت کار، تخلیق کار و اسکرین رائٹر (و۔ 1998ء)
- 1948ء – وسیم باری، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
- 1964ء – ہوپ ڈیوس، امریکی اداکارہ
- 1976ء – سمرتی ایرانی، بھارتی اداکارہ، پروڈوسر اور سیاست دان، وزیر ترقی انسانی وسائل
- 1986ء – کنگنا راناوت، بھارتی اداکارہ
- 1971ء
- ء- عبدالرحمن بابر، پاکستانی صحافی
وفات[ترمیم]
- 1369ء – پیٹر، شاہ قشتالہ (پ۔ 1334ء)
- 1931ء – بھگت سنگھ، برصغیر کی جنگ آزادی کی ایک مشہور شخصیت (پ۔ 1907ء)
- 1960ء – بدیع الزماں، ترک ماہر الہیات و محقق (پ۔ 1878ء)
- 1992ء – فریڈریک ہایک، آسٹریائی جرمن ماہر معاشیات اور فلسفی، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1899ء)
- 2011ء – الزبتھ ٹیلر، امریکی-برطانوی اداکارہ، انسان دوست (پ۔ 1932ء)
- 2015ء – لی کوان یئو، سنگا پوری وکیل اور سیاست دان، پہلے وزیر اعظم سنگا پور (پ۔ 1923ء)
- 2023ء – قوی خان، ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے پاکستانی اداکار (پ۔ 1942ء)
تعطیلات و تہوار[ترمیم]
- یوم پاکستان – پاکستان
- 1956ء سوڈان کو آزادی حاصل ہوئی [1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب پ "Aaj ki Tareekh (مارچ)". Pakistani Point.