پئیر سیموں لاپلاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پئیر سیموں لاپلاس

تعارف

پِئیر سِیموں لاپلاس (Pierre Simon Laplace; 23 March 1749 – 5 March 1827 ) ایک اثر انداز فرانسیسی عالِم تھے جن کا کام ریاضیات، شماریات، طبیعیات اور فلکیات کی نشو و نما میں نہایت اہم تھا۔ وہ تمام وقت کا ایک عظیم ترین سائنس دان سمجھے جاتے ہیں۔انہیں فرانس کے نیوٹن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

وجہ شہرت

1812ء میں لاپلاس نے شماریات(Statistics) میں کئی بنیادی نظریات پیش کیے۔ انہوں نے حسابی نظام میں امکان (probability) کی بنیاد پر استقرائی منطق (Inductive reasoning) کو پیش کیا۔