جوزف لوئی لاگرانج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جوزف لوئی لاگرانج

(Joseph-Louis Lagrange) جوزف لوئی لاگرانج (25 جنوری، 1736ء10 اپریل، 1813ء) اٹلی میں پیدا ہوا فرانسیسی ریاضی دان اور ماہر فلکیات تھا جو زیادہ عمر جرمنی اور فرانس میں مقیم رہا، اور ریاضی کی بہت سی شاخوں میں گرانقدر کام کیا۔ اس کے والدین اطالوی تھے جبکہ اس کے پردادا فرانسیسی تھے۔ 1787ء میں 51 برس کی عمر میں وہ برلن سے فرانس منتقل ہو گیا اور فرانسیسی اکادمی کا رکن بن گیا اور اپنی باقی عمر وہیں گزاری۔ اسی لیے اسے اکثر فرانسیسی اور اطالوی سائنس دان کہا جاتا ہے۔