دریائے ٹیمز
Jump to navigation
Jump to search
دریائے ٹیمز (i/tɛmz/ TEMZ) (انگریزی: Thames) انگلستان کا ایک دریا ہے جس کے کنارے دار الحکومت لندن آباد ہے۔ یہ دریا کاٹس والڈ کی پہاڑیوں سے نکلتا ہے۔ اور اس کی ابتدائی شاخیں لیک لیڈ کے مقام پر مجتمع ہوتی ہیں۔ دریا پر پندرہ پل ہیں جن میں لندن پل، ویسٹ منسٹر پل، واٹر لو پل اور ٹاوربرج قابل ذکر ہیں۔ دریا کے نیچے دو بڑی سرنگیں ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے دو چھوٹی سرنگیں ہیں۔ دریا کو عبور کرنے کے لیے دو پل دول وچ اور گریوسٹینڈ بنے ہوئے ہیں۔ ٹیمز میں جہازوں کی آمدورفت کے علاوہ کشتیوں کی دوڑ کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ لمبائی منبع سے دہانے تک 210 میل ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر دریائے ٹیمز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |