مندرجات کا رخ کریں

دشمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جنگ کے موقع پر ڈچ کشتیاں ایک منفی موقف یا دشمنی کا اظہار کرتی ہیں۔

دشمن (انگریزی: Enemy) ایک شخص یا گروہ ہے جس کے بارے یہ خیال ہے کہ وہ جان بوجھ کر بد خواہ ہے یا دھمکیاں دیتا ہے۔ دشمن کے تصور کا مشاہدہ "اشخاص اور برادریوں، دونوں کے لیے بنیادی طور پر دیکھا گیا ہے۔" [1] "دشمن " کی اصطلاح ایک سماجی خاصا ہے جو کسی کو دھمکی کا سبب بناتی ہے۔[2] دشمن ہونے کی کیفیت کو دشمنی، عداوت اور مخاصمت کہا جاتا ہے۔

دشمن کی جائداد

[ترمیم]

دشمن کی جائداد کئی ملکوں میں ترک وطن کر کے کسی دشمن ملک میں پناہ لینے والے شخس یا پھر ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے شخس کی جائداد کو کہا جاتا ہے۔ بھارت میں ’دشمن کی جائداد‘ سے متعلق ترمیم شدہ آرڈیننس 2016ء کو صدر جمہوریہ کی منظوری ملنے کے بعد تقریبا 2050 املاک کا مالکانہ حق اب حکومت ہند کو حاصل ہو گیا ہے۔ 1968ء کے ’دشمن کی جائداد قانون‘ کے مطابق ایسی کسی جائداد کی سرپرست حکومت ہوتی ہے۔ اتر پردیش کے راجہ محمود آباد کے نام سے معروف محمد امير محمد خان کے علاوہ وہ ہندوستانی شہری جن کے رشتے دار تقسیم ہند کے بعد یا پھر 1965ء یا 1971ء کی جنگ کے بعد بھارت چھوڑ کر پاکستان کے شہری بن گئے تھے، ان کی جائداد ’دشمن کی جائداد‘ کے زمرے میں آ گئی ہے۔[3]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Mortimer Ostow, Spirit, Mind, & Brain: A Psychoanalytic Examination of Spirituality and Religion (2007), p. 73.
  2. Martha L. Cottam, Beth Dietz-Uhler, Elena Mastors, Introduction to Political Psychology (2009), p. 54.
  3. ’دشمن‘ کی جائداد کی مالک اب بھارتی حکومت