مندرجات کا رخ کریں

دندانی مصمتات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دندانی حروف صحیح سے رجوع مکرر)
دندانی
◌̪

دندانی مصمتات ایسے اکلیلی مصمتات ہیں جن کی ادائیگی میں زبان کا اگلا حصہ اور اوپر والے دانت استعمال ہوں اردو میں ت اور د وغیرہ دندانی مصمتے ہیں کئی دیگر زبانوں میں ل اور ن وغیرہ بھی دندانی ہیں یعنی دانتوں کی مدد سے بولے جاتے ہیں لیکن اردو میں یہ لثوی ہیں آئی پی اے میں دندانی حروف کی علامت ̪ ہے یہ حرف کے نیچے ڈالی جاتی ہے سنسکرت، اردو اور دیگر جنوب ایشیائی زبانوں میں دندانی اختتام پائے جاتے ہیں برصغیر میں رہنے والے لوگوں کو انگریزی کے لثوی اختتام d اور t اپنی زبان کے ہم مخرجی حروف صحیح محسوس ہوتے ہیں ہسپانوی زبان میں t اور d دندانی-لثوی اور l اور n لثوی ہیں اطالوی میں tاور d دندانی-لثوی ہیں اور l اور n بھی دندانی-لثوی بن جاتے ہیں جب ان سے پہلے کوئی دندانی مصمتہ ہو عام طور پر دندانی-لثوی کو دندانی ہی سمجھا جاتا ہے فرانسیسی میں t اور d دندانی لثوی سے تھوڑا اوپر قبل-لثوی پر ادا کیے جاتے ہیں دنیا کی مختلف زبانوں میں پائے جانے والے دندانی مصمتات کا اظہار آئی پی اے کے ذریعے درج ذیل ہے

آئی پی اے تفصیل مثال
زبان لفظ آئی پی اے معنی
n̪ dental nasal روسی банк [bak] 'مصرف'
t̪ بےآواز دندانی اختتام فِنوی tutti [ut̪t̪i] 'پرسکون کرنے والا'
d̪ بآواز دندانی اختتام عربی دين [i:n] 'مذہب'
voiceless dental sibilant fricative لہستانی kosa [kɔa] 'بڑی درانتی'
voiced dental sibilant fricative لہستانی koza [kɔa] 'بکرا'
θ voiceless dental nonsibilant fricative
(also often called "interdental")
انگریزی thing [θɪŋ] 'چیز'
ð voiced dental nonsibilant fricative
(also often called "interdental")
انگریزی this [ðɪs] 'یہ'
ð̞ dental approximant ہسپانوی codo [koð̞o] 'کہنی'
l̪ dental lateral approximant ہسپانوی alto [at̪o] 'لمبا'
ɾ̪ dental flap ہسپانوی[حوالہ درکار] harto [aɾ̪t̪o] 'تنگ آگیا'
r̪ dental trill مجارستانی ró [o:] 'تراشنا'
t̪ʼ dental ejective [مثال درکار]
ɗ̪ voiced dental implosive [مثال درکار]
ǀ dental click release خوسائی ukúcola [ukʼúkǀola] 'باریک پیسنا'