مندرجات کا رخ کریں

معکوسی مصمتے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ہم مخرجی حروف صحیح سے رجوع مکرر)
Retroflex
◌̢
◌̣
ذیلی راسی معکوسی وقفیہ

معکوسی یا کوزی مصمتے جنہیں پلٹی دار، ارتدادی یا مڑجبھی بھی کہا جاتا ہے ایسے اکلیلی مصمتات ہیں جن میں زبان چپٹی(ہموار) شکل، مقعر(concave) شکل اختیار کرتی ہے یا پھر مڑ جاتی ہے، یہ لثوی کنارہ اور سخت تالو کے درمیان ادا کیے جاتے ہیں۔ بعد لثوی مصمتات بھی تقریباً اسی جگہ پر ہی ادا کیے جاتے ہیں تاہم ان میں زبان مڑتی نہیں۔ اسے ایک مخرج/نقطہء ادا تصور کیا جاتا ہے اور یہاں پر کئی انداز سے مصمتے ادا کیے جا سکتے ہیں جن میں وقفیے، سبلنٹس(صفیری، مرکبغنائی، پہلوئی اور رائیہ شامل ہیں۔

دوسرے کئی مصمتات کی طرح مزید باریکی میں معکوسی (کوزی) مصمتات میں زبان کی پوزیشن سے فرق پڑتا جاتا ہے مثلاً زبان کی اوپر والے حصے ورق (بلیڈ) سے ورقی (laminal)، نوک سے برنوکی (apical) اور زبان کے نچلے حصے سے ذیلی راسی (subapical) ہوتے ہیں۔

اردو میں [ʈ](ٹ) [ɖ](ڈ) [ɽ](ڑ) معکوسی مصمتات ہیں۔

مختلف زبانوں میں موجود معکوسی مصمتات: ،

آئی پی اے تفصیل مثال
زبان لفظ آئی پی اے معنی
retroflex nasal سونسکا Vänern [vɛ:.neɳ] وینیرن
بےآواز ہم مخرجی اختتام ہندی टापू (ٹاپو) [ʈa:puˑ] جزیرہ
بآواز ہم مخرجی اختتام سونسکا nord [nu:ɖ] شمال
voiceless retroflex fricative چینی 上海

(شنگھائی)

[ʂɑ̂ŋ.xàɪ] شنگھائی
voiced retroflex fricative روسی لہستانی жаба
żaba
[ʐaba] مینڈک
retroflex approximant تامل தமிழ் (تامل) [t̪ɐmɨɻ] تامل
retroflex lateral approximant سونسکا کارل ستاد [kʰɑ:ɭ.sta] کارلستا
retroflex flap ہاؤسا شارا [ʃá:ɽa] جھاڑو
(ɺ̢) retroflex lateral flap پشتو ړوند [und] اندھا
ǃ˞ (‼) (voiced) retroflex click وسطی جوُ [ɡǃ˞ú] پانی

حواشی

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

سانچہ:Latin script