دور (دوری جدول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

دوری جدول میں موجود افقی قطاروں horizontal lines کو دور کہتے ہیں۔ اس کو انگریزی میں پیریڈز periods کہتے ہیں۔ اگر ایک ہی دور میں بائیں سے دائیں چلا جائے تو ہر آنے والے نئے کیمیائی عنصر کے بیرونی مدار یعنی outer most shell میں ایک نئے الیکٹرون کا اضافہ ہوا چلا جاتا ہے اور ہر دور کے ختم ہونے تک بیرونی مدار میں الیکٹرونز رکھنے کی صلاحیت بھی پوری ہو جاتی اور اسطرح اگلے گروہ (دوری جدول) کا پہلا عنصر آ جاتا ہے جس کے آخری مدار میں گروہ (دوری جدول) نمبر کے حساب سے ایک الیکٹرون موجود ہوتا ہے اور اسطرح پھر بائیں سے دائیں اس کے آخری مدار میں الیکٹرونز کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔ جیسے جیسے ایٹمی نمبر بڑھتا ہے مدار میں موجود الیکٹرونز ذیل کے طریقے سے بڑھتے پیں۔ یہ ان کی مدارچوں orbitals میں ترتیب دیکھائی گئی ہے۔


1s 
2s          2p  
3s          3p  
4s       3d 4p  
5s       4d 5p 
6s    4f 5d 6p  
7s    5f 6d 7p  
       6f 7d    7f     

...  

دوری جدول میں کل 7 گروہ موجود ہیں۔