راجہ اسحاق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

راجا اسحاق (راجا اسحٰق) نامور اردو شاعر، مصور، خطاط، موسیقار ہیں۔ ان کی جائے پیدائش لیہ ہے۔ 1966ء میں پیدا ہوئے۔ بی اے تک تعلیم آبائی شہر سے حاصل کی۔ بعد ازاں ایم۔ اے اردو کے لیے اورینٹل کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔

تصانیف[ترمیم]

  • خواب ہوا کا جنگل ہے (نظمیں،غزلیں)
  • کبھی رائیگاں کبھی سرخرو (غزلیں)
  • خدا مخاطب ہے آدمی سے (نظمیں)
  • بارش میں دھلی دوپہر (نثری نظمیں)
  • دل سرائے نہیں (نظمیں ،غزلیں)
  • دوسرا سورج (ناولٹ)
  • ابتدائے اردو (پانچ جلدیں)
  • پاکستانی کہانیوں کا تجزیاتی مطالعہ (تنقید)
  • اولیول/اے لیول (نصابی کتابیں)
  • اردو مضامین

اساتذہ[ترمیم]

  • عدیم صراطی (گونمنٹ ہائی اسکول لیہ)
  • ڈاکٹر خیال امروہوی( گورنمنٹ کالج لیہ)
  • ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا (پنجاب یونیورسٹی،اورینٹل کالج لاہور)
  • ڈاکٹر سہیل احمد خان (پنجاب یونیورسٹی،اوریئنٹل کالج لاہور)
  • ڈاکٹر عبیداللہ (پنجاب یونیورسٹی،اوریئنٹل کالج لاہور)
  • ڈاکٹر سجاد باقر رضوی (پنجاب یونیورسٹی،اوریئنٹل کالج لاہور)
  • مرغوب حسین طاہر (پنجاب یونیورسٹی،اوریئنٹل کالج لاہور)
  • ڈاکٹر فخرالحق نوری (پنجاب یونیورسٹی،اوریئنٹل کالج لاہور)