راستی بی بی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

بی بی راستی یا راستی بی بی جو سلطان باہو کی والدہ تھیں۔

ملتان کی با عظمت ولیہ۔ تعلق سادات کے بنو ہاشم خاندان سے تھا۔ سلطان باہو جیسے مرد کامل اور عارف باللہ ان کے فرزند تھے۔ 

راستی بی بی نہایت درجہ عبادت گزار، رقیق القلب، سخی اور خاوند کی بہترین مشیر تھیں۔ روایت ہے کہ ابو زید محمد کی وفات کے بعد شورکوٹ کی جاگیر کا تمام انتظام انہوں نے خود سنبھالا تھا کیونکہ سلطان باہو کو دنیاوی امور کی طرف ذرّہ برابر بھی رغبت نہ تھی بلکہ یہ محض ان ہی کا اثر تھا کہ سلطان باہو نے شادیاں کیں۔

انتقال[ترمیم]

راستی بی بی کا انتقال شاہ جہاں کے آخری سال حکومت میں ہوا۔ سال وفات 1068ھ ہے آپ کو قبرستان بیبیاں ملتان میں سپرد خاک کیا گیا۔ عقیدت مندوں کا خیال ہے کہ وہ شورکوٹ میں اپنے شوہر ابو زید محمد کے مرقد کے پہلو میں دفن ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]