مندرجات کا رخ کریں

رخسانہ زبیری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Rukhsana Zuberi
ذاتی تفصیلات
جماعتپاکستان پیپلز پارٹی
 

رخسانہ زبیری پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک سیاست دان ہیں۔ رخسانہ مارچ 2018 سے ایوان بالا پاکستان کی رکن رہ چکی ہیں۔

اس سے قبل وہ 2003 سے 2009 تک بھی ایوان بالا کی رکن رہ چکی تھیں۔ 1977 میں انھوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا اور سندھ صوبائی اسمبلی کی رکن کے انتخابات میں حصہ لیا اورسندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہو کر اپنی خدمات پیش کیں۔[1]

سیاسی کیریئر

[ترمیم]

سندھ صوبائی اسمبلی

[ترمیم]

رخسانہ زبیری 1977 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں تھیں ۔ انھوں نے 30 مارچ 1977 سے 5 جون 1977 تک اس عہدے پر سندھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہیں۔ 1970 کی دہائی میں بہت کم خواتین سیاست میں متحرک تھیں خاص طور پر پاکستان کے صوبہ سندھ سے بہت ہی کم خواتین سیاست کے میدان کا رخ کرتی تھیں۔

ایوان بالا پاکستان انتخابات 2003

[ترمیم]

رخسانہ 2003 کے ایوان بالا کے انتخابات میں سندھ سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور سینیٹ آف پاکستان کی رکن منتخب ہوئیں تھیں۔ [2] [3]

2009 میں اپنی چھ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد وہ سینیٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوگئیں۔[4] رخسانہ زبیری کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے کافی خدمات ہیں ، اس لیے انھیں دوبارہ مستقبل میں اس عہدے کی پیشکش ہوتی رہے گی۔

ایوان بالا پاکستان انتخابات 2018

[ترمیم]

رخسانہ 2018 میں پاکستانی سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے دوبارہ سینیٹ کے لیے منتخب ہوئیں۔ [5][6] انھوں نے 12 مارچ 2018 کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ [7] رخسانہ زبیری اگر کسی وجہ سے مستعفی نہ ہوئیں تو وہ 2024 تک سنییٹر رہ سکتی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "1977 assembly members" (PDF)۔ Sindh Assembly۔ 2016-08-06 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
  2. Raja Asghar (25 فروری 2003)۔ "PML-Q, allies close to Senate majority: Clear picture after Thursday round"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
  3. "EC notifies names of successful senators"۔ DAWN.COM۔ 4 مارچ 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
  4. Iftikhar A. Khan (25 جنوری 2009)۔ "Senate chairman, two ministers among 50 set to retire"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
  5. "LIVE: PML-N-backed independent candidates lead in Punjab, PPP in Sindh - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 3 مارچ 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-03
  6. Iftikhar A. Khan (4 مارچ 2018)۔ "PML-N gains Senate control amid surprise PPP showing"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-04
  7. "Senate elect opposition-backed Sanjrani chairman and Mandviwala his deputy". The News (بزبان انگریزی). 12 Mar 2018. Archived from the original on 2018-03-12. Retrieved 2018-03-12.