مندرجات کا رخ کریں

رکھ برانچ نہر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رکھ برانچ نہر1892 میں انگریزوں نے سندل بارکو سیراب کرنے کے لیے دریائے چناب پرخانکی ہیڈورکس (گوجرانوالہ) کے مقام سے نہر لوئر چناب نکالی جس کی مزید شاخیں : (گوگیرہ برانچِ )(جھنگ برانچ ) (رکھ برانچ )( رکھ جانگلی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چراگاہ کے ہیں) (حافظ آباد ) کے قصبہ سکھیکی کے نواحی گاؤں گھراٹ 37000 سے لوئر چناب نہر سے نکلتی ہے.( اور دوسری نہر جھنگ برانچ نکلتی ہے جو ضلع جھنگ کے علاقوں تک پانی پہنچاتی ہے)

رکھ برانچ نہر کو 1892 میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔ یہ نہر سکھیکی، مڑھ بکوچاں، سانگلہ ہل، سالاروالا، چک جھمرہ،کے دیہات کو سراب کرنے کے بعد فیصل آباد میں داخل ہوتی ہے فیصل آباد سے یہ نہر جہانگیر خورد، موڑ سے گوجرہ کی طرف مڑجاتی ہے اس نہر سے سراب ہونے والا آخری مقام سیتلاں ہے رکھ برانچ نہر کی کل لمبائی تقریباً 165 کلومیٹر ہے اور یہ تقربیًا 300 دیہات کو سیراب کرتی ہے اس نہر سے سیراب ہونے والے دیہاتوں کے نمبر ز کے آگے رکھ برانچ کا مخفف ر۔ ب لکھا جاتا ہے مثال کے طور پر دسوھہ، فیصل آباد کو دسوھہ 242ر۔ب کہا جاتا ہے