رہنمائے تعلیم جدید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رہنمائے تعلیم جدید
رہنمائے تعلیم کے ایک شمارے کا سرورق
رہنمائے تعلیم کے ایک شمارے کا سرورق
رہنمائے تعلیم کے ایک شمارے کا سرورق
سابقہ نام رہنمائے تعلیم
زبان اردو
اشاعت
ناشر سردار جگت سنگھ
سردار ہربھجن سنگھ
ابو نعمان (برطانوی ہند، بھارت)
تاریخ اشاعت
قیام 1905ء میں پنڈی گھیب، موجودہ پاکستان، تاہم تقسیم ہند کے بعد سے یہ بھارت میں شائع ہو رہا ہے۔
آئی ایس ایس این (ISSN)

رہنمائے تعلیم جدید دہلی، بھارت سے شائع ہونے والے ایک اردو ماہنامہ ہے۔ اس کی تاسیس 1905ء میں بطور رہنمائے تعلیم پنڈی گھیب میں رکھی گئی تھی، جو اس وقت برطانوی ہند کا حصہ تھا اور یہ شہر موجودہ پاکستان کے صوبۂ پنجاب میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

رہنمائے تعلیم نام کے ادبی رسالے کی بنیاد سردار جگت سنگھ نے برطانوی ہند میں موجودہ پاکستان کے پنڈی گھیب میں 1905ء میں رکھی تھی۔ یہ دونوں ملکوں کی آزادی اور تقسیم ہند سے پہلے اسی شہر سے شائع ہوتا رہا۔[1]


تقسیم ہند کے بعد[ترمیم]

تقسیم ہند کے بعد سردار جگت سنگھ دہلی تشریف لائے اور یہ ادبی رسالہ نو آزاد بھارت سے شائع ہوتا ہے۔ سردار جگت سنگھ کے انتقال کے بعد ادارتی فرائض ان کے فرزند سردار ہربھجن سنگھ نے نبھائے۔ یہ سلسلہ 2005ء تک جاری رہا جب وہ بھی انتقال کر گئے۔[1]

مسدودی کا اندیشہ اور تشکیل جدید[ترمیم]

سردار ہربھجن سنگھ کے انتقال کے بعد 2005ء یہ رسالہ عملًا ختم ہونے جا رہا تھا۔ ایسے وقت سے گزرنے کے بعد اسی رسالے کے عملے کا حصہ رہ چکے ابو نعمان نے رسالے کا احیا کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ وہ اس رسالے سے 1968ء سے جڑے ہوئے تھے۔ بالآخر 2007ء میں اس رسالے کے نام میں معمولی تبدیلی کی گئی یعنی رہنمائے تعلیم کو رہنمائے تعلیم جدید کے طور پر اندراج کیا گیا اور اسی نام سے اس کی اشاعت شروع کی گئی۔ مشہور صحافی سہیل انجم اس کے ادارتی مشیر ہیں۔[1]

مندرجات[ترمیم]

رہنمائے تعلیم جدید میں دیگر اردو رسائل کی طرح نظمیں، غزلیں، افسانے دیگر اصناف سخن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ماہرین تعلیم اور مشاہیر زمانہ کے کارنامے اور ان کی زندگیوں پر خاکے بھی لکھے جاتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "Rehnuma E Taleem In New Avatar"۔ Brandster۔ Islamic Voice۔ March 06 2018۔ 02 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2019۔ Rehnuma e Taleem Jadeed, is the new avatar of the 113-year old Urdu monthly Rehnuma e Taleem. The magazine has been launched recently from Delhi.