ریاست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 12:21، 21 مارچ 2018ء از Shuaib-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی)

سیاسی طور پر ایک منظم ملت جو کم و بیش آزاد ہوتی ہے اور اس کے قبضہ و تصرف میں ایک مستقل اور معین علاقہ ہوتا ہے۔ کچھ وفاقی جمہوریہ ممالک کا کوئی حصہ اس ذیل میں نہیں آتا، خواہ وہ ریاست ہی کہلاتا ہو، جیسے ریاست ہائے متحدہ امریکا یا بھارت کی کوئی ریاست یا صوبہ۔ بھارت اور متحدہ ریاستہائے امریکا میں ریاست سے انتظامی تقسیم کا دوسرا درجہ مراد لیا جاتا ہے، ا یسے وفاق میں شامل ریاستیں صرف اندرونی معاملات میں خود مختار ہوتی ہیں۔ بیرونی معاملات، کرنسی، دفاع وغیرہ پر وفاق یا مرکز کا کنٹرول ہوتا ہے۔

ریاست کا وقوع

ریاست کا قیام اس لیے عمل میں لایا جاتا ہے کہ مخصوص علا قہ میں آباد افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا پورا موقع ملے اور وہ امن و سکون کی فضا میں اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

مزید دیکھیے