فلاحی ریاست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ریاستیں جو اپنے عوام پر زیادہ پیسہ خرچ کرتے ہیں بمطابق انجمن اقتصادی تعاون و ترقی
  >30%
  25-30%
  20-25%
  0-20%

فلاحی ریاست سے مراد ریاست کا وہ تصور جس میں ایک ریاست تمام شہریوں کو تحفظ اور شہریوں کے بہتری کے لیے ذمہ داری لیتی ہے۔ایک فلاحی ریاست اپنے شہریوں کے جانی وم مالی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتا ہے اور اس کے لیے ٹھوس اقدامات کرتا ہے۔ایک ریاست اپنے شہریوں میں کسی قسم کا امتیاز نہیں کرتا خواہ وہ لسانی،مذہبی،علاقائی امتیاز ہو یا اقتصادی و معاشرتی امتیاز ہو۔ پرانے زمانے میں ریاستیں صرف حکمرانوں کے مفاد تک محدود ہوا کرتے تھے، دھیرے دھیرے ایسے روشن خیال انسان پیدا ہوئے جنہوں نے ریاست میں نئے تصورات پیش کیے جس سے انسانی زندگی میں بہتری آئی۔ انہوں نے ریاست کے نظام کو از سر نو ترتیب دیا اور لوگوں کے حقوق اور ریاست کے حقوق دونوں وضح کیے۔انسان میں جمہوریت کی سوچ بڑھی اور ریاستی نظام میں بہتری آئی۔ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ریاست کے نظام میں ایک اور نیا تصور پیش کیا گیا جسے فلاحی ریاست کہا جاتا ہے۔

فلاحی ریاست کے بنیادیں اصول[ترمیم]

  • ریاست نہ تو مطلق اچھائی ہے جیسے اجتماعیت پسندوں کا خیال ہے اور نہ ہی لازمی برائی ہے جیسے انفرادیت پسندوں کا خیال ہے۔
  • ہر ریاست کچھ کام کرتی ہے جو لوگوں کی سماجی اور معاشرتی ترقی اور دیگر عوامل سے مختلف ریاستوں میں مختلف ہوتی ہے۔
  • ریاست معاشرے اور حکومت سے مختلف ہے اس کے دائرہ کار میں پوری انسانی زندگی نہیں آتی،ریاست کو اپنے آپ میں نظم و ضبط قائم کرنےانصاف فراہم کرنے،اپنی سرزمین کا دفاع کرنے اور کچھ منصوبہ بندی تک محدود رکھنا چاہیے۔ریاست کے ہر فعل کو واضح طور پر بیان نہیں کیا جاسکتا۔
  • ریاست مقصود بالذات نہیں بلکہ اسے شہریوں کے ترقی،خوشحالی اور فلاح کے لیے قائم کیا جاتا ہے۔
  • ریاست اجتماعی اور انفرادی مفاد توازن قائ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرتا ہے۔
  • ریاست کے عمل کا دائرہ کار متعین ہونا چاہئے ریاست کو بہت سے کام لازما کرنا ہوتے ہیں جیسے:
    • اپنی سرحدوں کا دفاع
    • اپنے حدود میں نظم و ضبط کو قائم کرنا
    • انتظامی اور عدالتی نظام قائم کر کے اپنے برادری کو منظم کرنا
    • نظام چلانے کے لیے محصول اور دیگر فنڈز کا اکھٹا کرنا
    • کرنسی کا اجرا اور مالیات کے نظام کو چلانا
    • ذرائع آمد و رفت اور رسل ورسائل کے نظام کو چلانا
  • بہت سے وضائف ایسے ہیں جنہیں ناظمانہ وظائف کہا جاتا ہے۔یہ وظائف ہیں جنہیں ریاست اپنے کارکنوں کے ذریعے سے خود سرانجام نہیں دیتی بلکہ ان کے بارے میں صرف ہدایات دیتی ہے مثلاََ کارخانوں میں کام کا صورتحال،تجارت کے لیے لائسنس کا اجرا،فریح گاہیں اور عوامی گھر،کاپی رائٹ ایکٹ کی نگرانی، ٹریڈمارک اور کمپنیوں کی رجسٹریشن،بنک انشورنس کمپنیاں معاہدے،شراکت داری وغیرہ۔
  • بہت سے وظائف ہے جو ایک ریاست کے لیے لازمی تو نہیں البتہ ریاست کو ادا کرنے چاہیے خاص کر اگر وہ ریاست ایک فلاحی ریاست ہونے کا دعوٰی کریں،چند یہ ہیں:
    • تمام شہریوں کے زندگی کے گزر بسر کے لیے خوراک،لباس اور رہائش کا انتظام کرنا۔
    • بڑھاپے کے لیے پنشن
    • تمام شہریوں کے لیے خواہ وہ کسی بھی گروہ سے تعلق رکھتے ہو، کے لیے لازمی اور یکساں نظام تعلیم۔
    • مستحق شہریوں کے لیے مفت علاج

فلاحی ریاست اور غربت[ترمیم]

یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایک فلاحی ریاست میں غربت تیزی سے کم ہوتا ہے، ایک فلاحی ریاست میں عوام پر پیسہ خرچ کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ قومیں تیز سے غربت کے لکیر سے اوپر آئے ہیں جن کا ریاستیں نظام بہتر ہے۔حسب چند ممالک کی فہرست ہے جن میں غربت کی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے:

ملک مطلق شرح غربت (1960–1991) متعلقہ شرح غربت (1970–1997)
قبل از فلاحیت بعد از فلاحیت قبل از فلاحیت بعد از فلاحیت
Flag of Sweden.svg سویڈن 23.7 5.8 14.8 4.8
Flag of Norway.svg ناروے 9.2 1.7 12.4 4.0
Flag of the Netherlands.svg نیدرلینڈز 22.1 7.3 18.5 11.5
Flag of Finland.svg فن لینڈ 11.9 3.7 12.4 3.1
Flag of Denmark.svg ڈنمارک 26.4 5.9 17.4 4.8
Flag of Germany.svg جرمنی 15.2 4.3 9.7 5.1
Flag of Switzerland.svg سویٹزرلینڈ 12.5 3.8 10.9 9.1
Flag of Canada.svg کینیڈا 22.5 6.5 17.1 11.9
Flag of France.svg فرانس 36.1 9.8 21.8 6.1
Flag of Belgium (civil).svg بلجئیم 26.8 6.0 19.5 4.1
Flag of Australia.svg آسٹریلیا 23.3 11.9 16.2 9.2
Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ 16.8 8.7 16.4 8.2
Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ امریکا 21.0 11.7 17.2 15.1
Flag of Italy.svg اطالیہ 30.7 14.3 19.7 9.1

عوام پر خرچہ[ترمیم]

حسب ذیل وہ ممالک ہیں جو زیادہ اپنے عوام پر پیشہ خرچ کرتے ہیں:

قوم عوام پر خرچ
(فیصد از جی ڈی پی)[1]
سال[2] جی ڈی پی فی کس[3]
Flag of France.svg فرانس 31.9 2014 $36,907
Flag of Finland.svg فن لینڈ 31.0 2014 $38,251
Flag of Belgium (civil).svg بلجئیم 30.7 2014 $40,338
Flag of Denmark.svg ڈنمارک 30.1 2014 $42,764
Flag of Italy.svg اطالیہ 28.6 2014 $34,303
Flag of Austria.svg آسٹریا 28.4 2014 $44,149
Flag of Sweden.svg سویڈن 28.1 2014 $43,533
Flag of Spain.svg ہسپانیہ 26.8 2014 $32,103
Flag of Germany.svg جرمنی 25.8 2014 $43,332
Flag of Portugal.svg پرتگال 25.2 2014 $25,900
Flag of the Netherlands.svg نیدرلینڈز 24.7 2014 $43,404
Flag of Greece.svg یونان 24.0 2014 $25,651
Flag of Slovenia.svg سلووینیا 23.7 2014 $28,298
Flag of Luxembourg.svg لکسمبرگ 23.5 2013 $90,790
Flag of Japan.svg جاپان 23.1 2011 $36,315
Flag of Hungary.svg مجارستان 22.1 2014 $22,878
Flag of Norway.svg ناروے 22.0 2014 $65,461
Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ 21.7 2014 $35,760
Flag of Ireland.svg جمہوریہ آئرلینڈ 21.0 2014 $43,304
Flag of New Zealand.svg نیوزی لینڈ 20.8 2013 $34,826
Flag of Poland.svg پولینڈ 20.6 2014 $23,275
Flag of the Czech Republic.svg چیک جمہوریہ 20.6 2014 $27,344
Flag of Switzerland.svg سویٹزرلینڈ 19.4 2014 $53,672
Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ امریکا 19.2 2014 $53,143
Flag of Australia.svg آسٹریلیا 19.0 2014 $43,550
Flag of Slovakia.svg سلوواکیہ 18.4 2014 $26,114
Flag of Canada.svg کینیڈا 17.0 2014 $43,247
Flag of Iceland.svg آئس لینڈ 16.5 2014 $39,996
Flag of Estonia.svg استونیا 16.3 2014 $25,049
Flag of Israel.svg اسرائیل 15.0 2013 $32,760
Flag of Turkey.svg ترکی 12.5 2013 $18,975
Flag of South Korea.svg جنوبی کوریا 10.4 2014 $33,140
Flag of Chile.svg چلی 10.0 2013 $21,911
Flag of Mexico.svg میکسیکو 7.9 2012 $16,463

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://stats.oecd.org/Index.aspx?DataSetCode=SOCX_AGG
  2. For social expenditure figures.
  3. [1], The World Bank, World Bank. Accessed on 11 October 2014.