مندرجات کا رخ کریں

ڈنمارک

متناسقات: 56°N 10°E / 56°N 10°E / 56; 10
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکی ڈیٹا پر ترمیم کریںویکی ڈیٹا پر ترمیم کریں
ڈنمارک
ڈنمارک
ڈنمارک
ڈنمارک کا پرچم   ویکی ڈیٹا پر (P163) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈنمارک
ڈنمارک
نشان

 

شعار
(انگریزی میں: Happiest place on Earth! ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 56°N 10°E / 56°N 10°E / 56; 10   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
رقبہ 42925.46 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت کوپن ہیگن [2]  ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان ڈینش زبان   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 5822863 (2020)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خواتین
2890926 (2019)[3]
2900148 (2020)[3]
2913397 (2021)[3]
2936844 (2022)[3]    ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرد
2923497 (2019)[3]
2931257 (2020)[3]
2943337 (2021)[3]
2966194 (2022)[3]    ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
طرز حکمرانی آئینی بادشاہت   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلی ترین منصب فریڈرک، ولی عہد ڈنمارک (14 جنوری 2024–)  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سربراہ حکومت میٹ فریڈرکسن (27 جون 2019–)  ویکی ڈیٹا پر (P6) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 8ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال [4]،  20 سال [5]،  21 سال [6]،  18 سال [6][7]،  20 سال [8][7]،  16 سال [8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) 5 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3270) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شرح بے روزگاری 7 فیصد (2014)[10]  ویکی ڈیٹا پر (P1198) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
کرنسی ڈینش کرون [2][11]  ویکی ڈیٹا پر (P38) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت )  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں   ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم dk.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 DK  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +45  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

ڈنمارک (ڈنمارکی: Danmark‏، سرکاری نام: جمہوریہ ڈنمارک، ڈنمارکی: Kongeriget Danmark‏) شمالی یورپ کے ایک ملک کا نام ہے اس کے شمال میں سویڈن اور ناروے اور جنوب میں جرمنی، مشرق میں بحیرہ بالٹک اور مغرب میں بحیرہ شمالی واقع ہے۔ اس کا دار الحکومت کوپن ہیگن ہے۔[12] ڈنمارک یورپی اتحاد کا رکن ہے اور ایک آئینی بادشاہت ہے۔[13]

معیشت

[ترمیم]

ڈنمارک، خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے یورپی اتحاد کا چوتھی سب سے بڑا ملک ہے (800 47€)۔ یورپی اتحاد کی مجموعی جی ڈی پی میں سے 2۔2 فیصد ڈنمارک کا ہے۔[13]

سیاست

[ترمیم]

ڈنمارک ایک آئینی بادشاہت ہے۔اس کا ایک نمائندہ پارلیمانی نظام ہے جس میں ایک وزیر اعظم ہے، جو حکومت کا سربراہ ہے اور ایک بادشاہ، جو ریاست کا سربراہ کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن بادشاہ کے فرائض صرف رسمی ہیں۔[13] بادشاہت ڈنمارک میں، 2 خود مختار ممالک شامل ہیں، دونوں یورپی اتحاد کے اراکین نہیں ہیں، گرین لینڈ اور جزائر فارو۔[13] ڈنمارک کا بادشاہ فریڈرک دہم ہے (14 جنوری 2024ء سے)۔ ڈنمارکی دستور کے مطابق، بادشاہ ریاست کا سربراہ کی حیثیت رکھنے کی وجہ سے، ان کے پاس نظریاتی طور پر، مکمل قانون ساز طاقت ہے۔[14] ڈنمارک کا وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

ڈنمارک کی تاریخ کے اہم حصوں کا پتہ ہمیں ان پتھروں سے ملتا ہے۔ جن پر پرانے زمانے کے لوگوں نے کئی تصویریں بنائی ہیں۔ اور یہ پتھر ڈنمارک کے شہر یلینگ میں موجود ہیں۔ اور یہ اس ملک کی سب سے پرانی لکھی ہوئی تاریخ ہے۔ ڈنمارک کا نام یہیں پہلی بار لیا گیا تھا۔ سب سے پرانا پتھر تقریباً 900 صدی کا ہے۔ اس پتھر کو اس وقت کے بادشاہ گورم بے اپنی بیوی تھائرا کی یادگار کا نام دیا۔ ان پتھروں سے اس زمانے کی بے دینی کا اندازہ بہ خوبی لگایا جا سکتا ہے۔ گورم کی وجہ سے بھی تاریخ لکھنے میں کافی مدد ملی ہے۔ کیونکہ وہ خود مسیحیت کے خلاف تھا۔ گورم کے بیٹا ہارالڈ نے دوسرے سب سے بڑے پتھر تک کا سفر کیا اور اس کا نام بلاتاند رکھا۔ اور اس کو اپنے والدین کی یادگار کی علامت بنایا۔ اس زمانے کی پتھروں پر بنی ہوئی تصویریں ہمیں یہ بتاتی ہیں۔ کہ بادشاہ ہارالڈ نے پورے ڈنمارک اور ناروے پر حکومت کی۔ ساکسو گراماتیکس ایک ڈینش تاریخ دان تھا جو 1200 تک زندہ رہا۔ اس نے پہلی ڈنمارک کی تاریخ کی کتاب لاطینی زبان میں لکھی۔ اس کی کچھ باتیں سمجھ میں نہ آنے والی ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے ڈنمارک کے کلچرل لائف کے بارے میں بہت عمدگی سے لکھا ہے۔ 1200 والڈیمار میں ڈنمارک کا بادشاہ تھا۔ اس نے ایسٹلانڈ کو فتح کیا۔ ایسٹلانڈ کا دار الحکومت تالین کی بنیاد ڈینش لوگوں نے ہی رکھی تھی۔ 1300 کے آخر میں ملکہ مارگریٹ نے ڈنمارک، سویڈن اور ناروے پر حکومت کی۔ اس کے تینوں ملکوں کا اپنے دور میں کئی بار دورہ کیا۔ 1397 میں اس کی تاج پوشی کی گئی۔ سویڈن کے شہر کالمار میں ایک اتحاد کی بنیاد رکھی گئی۔ جس کا نام کالمار اتحاد تھا۔ جس کے یہ تین ممالک رکن تھے۔ 1520 میں سویڈن اس اتحاد سے نکل گیا۔ لیکن ناروے 1814 تک ڈنمارک کے ساتھ اس اتحاد میں رہا۔ اس کے بعد جب یہ دونوں ملک علاحدہ ہوئے تو ڈنمارک نے آئس لینڈ اور جزائر فارو پر قبضہ کر لیا۔

فہرست متعلقہ مضامین ڈنمارک

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]