ریشہ دار عضلاتی درد
| ریشہ دار عضلاتی درد | |
|---|---|
| نو جوڑی والے ٹینڈر پوائنٹس کا مقام جو 1990 کے امریکن کالج آف ریمیٹولوجی کے معیار کو فبرومالجیا کے لیے تشکیل دیتا ہے۔ | |
| تلفظ | |
| اختصاص | نفسیاتی, جوڑوں اور پٹھوں کے امراض, اعصابی امراض[2] |
| اسباب | نامعاوم[3][4] |
| تفریقی تشخیص | گٹھیا کی بیماری، پولی میلجیا ریمیٹیکا, ریوماٹائڈ آرتھریٹس (تحجر المفاصل), جوڑوں کادرد, تھائرائڈ کی بیماری[5] |
| شرح | 2–8فیصد[3] |
فائبرومیالجیا، ( FM )، ایک طبی حالت ہے، جس کی خصوصیت میں دائمی وسیع پیمانے پر درد اور دباؤ کے نتیجے میں ہونے وا لے بڑھتا ہوا درد شامل ہیں۔ [6] دیگر علامات میں اس نوعیت کی تھکاوٹ جس سے معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ، نیند کے مسائل اور یادداشت کے ساتھ پریشانیاں بھی شامل ہیں۔ [3] کچھ لوگ بے چین ٹانگوں کے سنڈروم ، آنتوں یا مثانے کے مسائل ، بے حسی ، جھنجھلاہٹ ، شور، روشنی یا درجہ حرارت کی حساسیت کی بھی اطلاع دیتے ہیں۔ [4] فائبرومیالجیا اکثر ڈپریشن ، اضطراب اور مابعد صدمہ تناؤ کی بدنظمی سے منسلک ہوتا ہے۔ [3] دائمی درد کی دوسری اقسام بھی اکثر موجود ہوتی ہیں۔ [3]
فائبرومیالجیا کی وجہ نامعلوم ہے، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا امتزاج شامل ہے۔ [4] یہ حالت خاندانوں میں چلتی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ بہت سے جین اس میں ملوث ہیں۔ [7] ماحولیاتی عوامل میں نفسیاتی تناؤ ، صدمے اور بعض انفیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔ [3] درد مرکزی اعصابی نظام کے عمل کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے اور اس حالت کو "مرکزی حساسیت کا سنڈروم" کہا جاتا ہے۔ [3] فائبرومیالجیا کو یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور امریکن کالج آف ریمیٹولوجی نے ایک عارضے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ [4] [8] اس کا کوکوئی مخصوص تشخیصی ٹیسٹ نہیں ہے۔ [4] تشخیص میں پہلے دیگر ممکنہ وجوہات کو مسترد کرنا اور اس بات کی تصدیق کرنا شامل ہے کہ علامات کی ایک مقررہ تعداد موجود ہے۔ [3] [4]
فائبرومیالجیا کا علاج مشکل ہو سکتا ہے۔ [4] سفارشات میں اکثر کافی نیند لینا، باقاعدگی سے ورزش کرنا اور صحت مند غذا کھانا شامل ہے۔ [4] کوگنیٹو ( علمی رویہ) تھراپی (سی بی ٹی) بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ [9] ڈولوکسیٹائن ، ملنا سیپران یا پریگابلن دوائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ [4] اوپیئڈ درد کی دوائیوں کا استعمال متنازع ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی افادیت کے بارے میں کمزور شواہد موجود ہیں [4] [10] اور دوسروں کا کہنا ہے کہ اگر دوسری دوائیں موثر نہ ہوں تو کمزور اوپیئڈز معقول ہو سکتی ہیں۔ [11] غذائی سپلیمنٹس کے استعمال کی حمایت کرنے کے ثبوت موجود نہیں ہیں۔ [4] اگرچہ فائبرومیالجیا طویل عرصے تک چل سکتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں موت یا ٹشو کو نقصان نہیں ہوتا ہے۔ [4]
تخمینہ لگایا جاتا ہے کہ فائبرومیالجیا 2–8فیصد آبادی کو متاثر کرتا ہے۔ خواتین مردوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا متاثر ہوتی ہیں۔ [3] یہ شرحیں دنیا کے مختلف علاقوں اور مختلف ثقافتوں میں یکساں نظر آتی ہیں۔ [3] فائبرومیالجیا کی تعریف پہلی بار 1990 میں کی گئی تھی، جبکہ 2011 میں اس کو وضاحتی معیار کے ساتھ بیان کیا گیا تھا-[3] فائبرومیالجیا کی درجہ بندی، تشخیص اور علاج کے بارے میں تنازع ہے۔ [12] [13] اگرچہ کچھ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ فائبرومیالجیا کی تشخیص کسی شخص پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، دوسری تحقیق اسے فائدہ مند ثابت کرتی ہے۔ [3] اصطلاح "فائبرومیالجیا " نئی لاطینی فائبرو- سے ہے، جس کا مطلب ہے "فبروس ٹشوز"، یونانی μυώ myo- ، "muscle" اور یونانی άλγος algos ، "درد"؛ اس طرح، اصطلاح کا لفظی مطلب ہے " پٹھوں اور ریشے دار بافتوں میں درد"۔ [14]
حوالہ جات:
[ترمیم]- ↑ "fibromyalgia"۔ Collins Dictionaries۔ 4 اکتوبر 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2016
- ↑ "Neurology Now: Fibromyalgia: Is Fibromyalgia Real? | American Academy of Neurology"۔ tools.aan.com۔ اکتوبر 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-01[مردہ ربط]
- 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12
- 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12
- ↑ Fred F. Ferri (2010)۔ Ferri's differential diagnosis : a practical guide to the differential diagnosis of symptoms, signs, and clinical disorders (2nd ایڈیشن)۔ Philadelphia, PA: Elsevier/Mosby۔ ص Chapter F۔ ISBN:978-0323076999
- ↑
- ↑ ^ Buskila D, Sarzi-Puttini P (2006)
- ↑ "Fibromyalgia"۔ American College of Rheumatology۔ مئی 2015۔ 2016-03-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-16
- ↑ ^ Mascarenhas, Rodrigo Oliveira; Souza, Mateus Bastos; Oliveira, Murilo Xavier; Lacerda, Ana Cristina; Mendonça, Vanessa Amaral; Henschke, Nicholas; Oliveira, Vinícius Cunha (26 October 2020). "Association of Therapies With Reduced Pain and Improved Quality of Life in Patients With Fibromyalgia: A Systematic Review and Meta-analysis". JAMA Internal Medicine. doi:10.1001/jamainternmed.2020.5651
- ↑ ^ Goldenberg, DL; Clauw, DJ; Palmer, RE; Clair, AG (May 2016). "Opioid Use in Fibromyalgia: A Cautionary Tale". Mayo Clinic Proceedings (Review). 91 (5): 640–8. doi:10.1016/j.mayocp.2016.02.002. PMID 26975749. Archived from the original on 29 August 2021. Retrieved 22 July 2020.
- ↑ JE Sumpton؛ DE Moulin (2014)۔ Fibromyalgia.۔ ج 119۔ ص 513–27۔ DOI:10.1016/B978-0-7020-4086-3.00033-3۔ ISBN:9780702040863۔ PMID:24365316
{{حوالہ کتاب}}:|کاوش=تُجوهل (معاونت) - ↑ ^ Häuser W, Eich W, Herrmann M, Nutzinger DO, Schiltenwolf M, Henningsen P (June 2009). "Fibromyalgia syndrome: classification, diagnosis, and treatment". Dtsch Arztebl Int. 106 (23): 383–91. doi:10.3238/arztebl.2009.0383. PMC 2712241. PMID 19623319.
- ↑ ^ Wang, SM; Han, C; Lee, SJ; Patkar, AA; Masand, PS; Pae, CU (June 2015). "Fibromyalgia diagnosis: a review of the past, present and future". Expert Review of Neurotherapeutics. 15 (6): 667–79. doi:10.1586/14737175.2015.1046841. PMID 26035624.
- ↑ Uri Bergmann (2012)۔ Neurobiological foundations for EMDR practice۔ New York, NY: Springer Pub. Co.۔ ص 165۔ ISBN:9780826109385