زرافہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ذرافہ

زرافہ (انگریزی: Giraffe) ایک سُم دار پستانیہ (mammal) جانور۔ مشرقی اور جنوبی افریقا میں پایا جاتا ہے۔ اِس کی امتیازی خصوصیت اس کی لمبی گردن ہے۔ گو گردن کی ہڈی کے مہروں کی تعداد سات اتنی ہی ہوتی ہے جتنی دوسرے جانوروں کی۔ جب یہ پورا جوان ہوتا ہے تو اس کا قد 18 فٹ ہوتا ہے اس کا قد 18 فٹ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ یہ جانور چھوٹے چھوٹے گلوں میں رہتا ہے۔ اس گلے میں ایک نر اور اور متعدد مادائیں اور ان کے بچے ہوتے ہیں۔ رنگ ہرن کی طرح مٹیالا لیکن بدن پر سیاہ داغ ہوتے ہیں۔ زبان بھی غیر معمولی لمبی ہوتی ہے۔ مادہ ایک وقت میں ایک بچہ دیتی ہے۔ جس کا قد 6 فٹ ہوتا ہے۔ مدت حمل 15 ماہ اور اوسط عمر : 28 سال۔

مزید دیکھیے[ترمیم]