مندرجات کا رخ کریں

ساما چکیوا لوک ناٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ساما-چکیوا لوک ڈراما بھارت کی ریاستوں بہار اور جھارکھنڈ میں ہر سال کارتک کے مہینے میں شکلا پکشا کی سپتمی سے پورن ماسی تک پیش کیا جاتا ہے۔ اس لوک ڈرامے میں کنواری لڑکیاں اداکاری کرتی ہیں۔ اداکاری میں 'ساما' یعنی شیاما اور چکیوا کے کردار ادا کیے ہیں۔ اجتماعی طور پر گائے جانے والے گانوں میں سوال و جواب کے ذریعے موضوع کو پیش کیا جاتا ہے۔

یہ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں بھائی بہن کے پریم اور باہمی اعتماد کا تہوار مانا گیا یے، جس کو لے کر چہل قدمی اور گہما گہمی مقامی علاقہ جات میں تیز تر دیکھی گئی ہے۔ جھارکھنڈ مِتِھلا منچ (جانکی پرکوشٹھ) کی معتمد اعلٰی نشا جھا مِتِھلانی کے مطابق اس کی شروعات چھٹھ تہوار کے پارن کے دن سے ہو جاتی ہے۔ سبھی اپنے اپنے گھر میں اس دن سے ساما چکیوا بنانا شروع کر دیتی ہیں۔ جو بھی اس دن بنا نہیں پاتی ہیں وہ دیوؤٹھان ایکادشی کے دن بناتی ہیں۔ جس میں ساما، چکیوا، ورنداون، چگلا، ستبھییا، پیٹی، پیٹار آدی مٹی سے بنایا جاتا ہے۔ اس دن سے نیمت راتری کے سمے آنگن میں بیٹھ کر خوب کھیلتی ہیں، باقاعدگی سے گیت گاتی ہیں۔ جن میں بھگوتی گیت، برامہن گیت اور آخر میں بیٹی وداعی کا سمداؤن گیت گاتی ہیں۔ یہ سلسلہ کارتک پورنما کے دن تک چلتا ہے۔ اس کے بعد کارتک پورنیما کی رات میں ساما کا وسرجن کیا جاتا ہے۔ جس میں خواتین کے ساتھ ساتھ گھر کے مرد حضرات بھی شامل رہتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]