سانچہ:امیدوار برائے منتخب فہرست، ہدایات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہ ستارہ جس کا ایک کونہ ٹوٹا ہوا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ منسلک مواد منتخب ہونے کا اُمیدوار ہے
یہ ستارہ جس کا ایک کونہ ٹوٹا ہوا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ منسلک مواد منتخب ہونے کا اُمیدوار ہے

یہاں ہم اس بات تعین کرنا چاہتے ہیں کہ کونسے مضامین منتخب فہرست کے معیار پر پورے اُترتے ہیں۔ منتخب فہرستوں والے مضامین ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کی مثال ہوتے ہیں اور اُمیدوار ہر لحاظ سے ویکیپیڈیا کی منتخب فہرست کے معیار پر پورا اُترنے چاہیئں، بصورتِ اُنہیں اس فہرست سے خارج کردیا جائیگا۔
کسی بھی فہرست مضمون کو نامزد کرنے سے پہلے کہ نامزد کنندہ دیگر ساتھیوں کی آرا پوچھ لے۔ نامزد کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط سے کماحقہُ آگاہی رکھتا ہو اور منتخب فہرست کے مرحلے سے گزرنے کے دوران مضمون کے تمام تر اعتراضات و کمزور پہلوؤں کو دور کرسکے۔ وہ نامزد کنندگان جوکہ نامزد کردہ مضمون میں باضابطگی سے اپنا حصہ نہیں ڈال سکے، براہ کرم نامزد کرنے سے پہلے مضمون کے باضابطہ مدیران سے رائے ضرور لے لیں۔ نامزد کنندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تنقید کا مثبت جواب دیں اور اس سلسلے میں اُٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے میں پرُ خلوص کوشش و کاوش کریں۔

نامزدگی کا طریقۂ کار

  1. نامزدگی سے پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ مضمون منتخب فہرست کے معیار کے مطابق ہے اور اس پر باضابطہ مدیران کی رائے محفوظ کرلی گئی ہو۔
  2. مضمون پر {{امیدوار برائے منتخب فہرست}} کا سانچہ ڈال دیں اور ~ ~ ~ ~ لکھ کر محفوظ کردیں۔
  3. مضمون کے باضابطہ مدیران کو مطلع کردیں کہ اس مضمون کو امیدوار برائے منتخب مقالہ کے لئے نامزد کیا جارہا ہے۔

تائید و تنقید

براہ کرم نامزد کردہ کسی بھی فہرست مضمون پر تائید و تنقید کرنے سے پہلے اچھی طرح پڑھ لیں۔

  1. کسی بھی نامزدگی پر ردِ عمل کے اظہار کے لئے نامزد کردہ کے سامنے بائیں جانب دیا گیا “ترمیم“ کا آن لائن کریں (نہ کہ صفحہ کی بالائی جانب دیا گیا “ترمیم“ کا روئے خط جو کہ پورے صفحے کی ترمیم و تدوین کے لئے ہے)۔
  2. کسی بھی مضمون کی تائید کرنے کے لئے لکھیں {{تائید}} اور ساتھ ہی تائید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ اگر آپ اس مضمون کے باضابطہ مدیر رہ چکے ہیں تو اس کی بھی نشاندہی کریں۔
  3. کسی بھی مضمون پر تنقید کرنے کے لئے لکھیں {{تنقید}} اور ساتھ ہی تنقید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ مضمون کی اُن خامیوں کی نشاندہی کریں کہ جس کے دور کرنے سے مضمون بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
  4. تائید و تنقید کے اس مرحلے کے دوران ذاتیات سے قطعاً گریزاں رہیں اور اپنی تائید یا تنقید کی علمی وجوہات بیان کریں۔ خیالی و تصوراتی شکوک و شبہات سے پرہیز کریں۔
  5. کسی بھی مضمون پر تبصرہ کرنے کے لئے لکھیں {{تبصرہ}} اور مضمون کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں، جو مضمون پر تنقید یا تائید سے علاوہ ہو ۔

کلید[ترمیم]