مندرجات کا رخ کریں

ساہتیہ اکادمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ساہتیہ اکیڈمی
قیاممارچ 12، 1954؛ 72 سال قبل (1954-03-12)
صدر دفاتررابندر بھون، دہلی
مقام
خطہ served
بھارت
صدر
ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تیواری
مطبوعات
بڑی تنظیم
وزارت ثقافت، حکومت ہند
ویب گاہدفتری ویب گاہ

ساہتیہ اکادمی بھارتی ادب کی ترقی کے لیے ایک فعال قومی ادارہ ہے۔ حکومت ہند نے 12 مارچ 1954ء کو اس کی بنیاد رکھی۔ اکادمی کا مقصد اعلی ادبی معیار کا قیام، بھارتی زبانوں اور بھارت میں جاری ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان زبانوں میں باہم روابط پیدا کرنا ہے۔

ساہتیہ اکادمی کا کتب خانہ بھارت کے عظیم الشان کتب خانوں میں سے ایک ہے جہاں ادب اور دیگر متعلقہ موضوعات پر متعدد زبانوں میں کتابیں دستیاب ہیں۔ نیز ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے دو دوماہی ادبی جریدے بھی شائع ہوتے ہیں - انڈین لٹریچر انگریزی میں اور سَم کالین بھارتیہ ساہتیہ ہندی زبان میں۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "قومی اکادمی: ساہتیہ اکادمی"۔ حکومت ہند۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-01-01

بیرونی روابط

[ترمیم]