ستان کولم
Sattankulam | |
---|---|
قصبہ | |
سرکاری نام | |
Location in Tamil Nadu, India | |
متناسقات: 8°27′N 77°56′E / 8.45°N 77.93°E | |
ملک | بھارت |
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقے | تمل ناڈو |
ضلع | توتوکوڈی ضلع |
بلندی | 19 میل (62 فٹ) |
آبادی (2001) | |
• کل | 14,205 |
زبانیں | |
• دفتری | تمل زبان |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | TN-92( TN-69 till Jun17,2015) |
ستان کولم (انگریزی: Sathankulam) بھارت کا ایک آباد مقام جو توتوکوڈی ضلع میں واقع ہے۔ [1]
تفصیلات
[ترمیم]ستان کولم کی مجموعی آبادی 14,205 افراد پر مشتمل ہے اور 19 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔
سرخیوں میں آنے کی بڑی وجہ
[ترمیم]بھارت میں کورونا وائرس کی وبا، 2020 کے دوران یہ جگہ سرخیوں میں آگئی تھی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے وقت پولیس اہل کاروں ان کی کئی مثبت خدمات کے لیے یاد کیا جاتا ہے، وہیں کئی مقامات پر پولیس پر دست درازی کا بھی الزام عائد ہوا ہے اور کچھ سنگین معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک ایسا ہی معاملہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے توتوکوڈی ضلع کے اسی ستان کولم شہر میں پیش آیا جب وہاں حکومت کے نافذ کردہ سخت تالا بندی کے دوران زائد از اجازت وقت کے لیے اپنی موبائل سامان کی دکان کھلی رکھنے کی وجہ سے ایک باپ بیٹے کو پولیس اہل کاروں کے گرفتار کر کے اس قدر پیٹا کے دونوں ہی انتقال کر گئے۔[2] اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے چار پولیس اہل کاروں کو گرفتار کیا اور ان کا معاملہ ملک کے مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے حوالے کیا۔[3] اس واقعے کو پولیس کی سختی کی وجہ سے ملزمین کی بے وقت موت کی وجہ سے کئی ذرائع ابلاغ کے حلقوں نے بھارت کے جارج فلائڈ کا معاملہ قرار دیا۔[4] [5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sathankulam"
- ↑ Tamil Nadu: Father, son die after alleged police torture for violating lockdown; HC seeks report
- ↑ 4 Cops Arrested For Murder In Tamil Nadu Father-Son Death Case
- ↑ 'George Floyds of India': Outrage mounts over police custody deaths
- ↑ ndia’s ‘George Floyd’ moment: Tamil Nadu custodial death shocks the country
|
|