سلوو گھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلوو گھر, خارکیف, یوکرین

سلوو گھر 2017 کی یوکرینی دستاویزی فلم ہے جس کی ہدایت کاری'تاراس ٹومینکو' نے کی ہے اور اسے 'لیوبا یاکیمچک' نے لکھا ہے۔ فلم کی یوکرینی نمائش 27 اکتوبر 2017 کو خارکیف میں ہوئی۔[1] فلم نے 2017 میں 33 ویں وارسا عالمی فلمی تہوار کے باضابطہ مقابلے کے پروگرام میں حصہ لیا۔[2]

2018 میں، فلم نے بہترین دستاویزی فلم کے زمرے میں یوکرینی قومی فلمی اعزاز "گولڈن ڈیزیگا" جیتا۔[3]

خاکہ[ترمیم]

1920 کی دہائی کے آخر میں، 'سٹالن' کے مطابق، خاص طور پر یوکرینی مصنفین اور سوویت اتحاد کی دیگر ثقافتی شخصیات کے لیے، اس وقت یوکرینی سوویت اشتراکی جمہوریہ کا دار الحکومت، خارکیف میں ایک گھر بنایا گیا تھا۔ اسے خارکیف کے معمار 'میخائیلو ڈیشکیوچ' نے ترتیب کیا تھا۔ وہاں کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے سب کچھ مہیا کیا گیا تھا - کشادہ روشن کمرے، اونچی چھتیں، بڑی کھڑکیاں۔ انھوں نے قریب ہی ایک پارک بھی بنایا تاکہ وہاں رہنے والوں کو آرام کرنے کی جگہ مل سکے۔ چونسٹھ آرام دہ اپارٹمنٹس، کھانے کا کمرہ، شیشے کا کمرہ، عملہ - مصنفین کے لیے ایک حقیقی جنت۔ درجنوں باصلاحیت یوکرینی ادیبوں، شاعروں، فنکاروں، منظر نویسوں اور اداکاروں کو پھر اس نئی عمارت یا مصنف کے گھر میں منتقل کر دیا گیا۔ "میکولا خویلووی، اوستاپ ویشنیا، مخائیلو سیمینکو، اناٹول پیٹریتسکی، انٹین ڈائیکی اور دیگر افراد ایک ہی چھت کے نیچے منتقل ہو گئے۔" تاہم، یہ جنت ایک خصوصی نگرانی کے نظام اور ایجنٹوں کے نیٹ ورک سے لیس تھی، جس کی بدولت مصنفین کو سوویت خفیہ اداروں نے اپنے اختیار میں رکھا تھا۔ خاص طور پر، کچھ مصنفین کو ان کی اپنی بیویوں،ایجنٹوں اور کچھ نوکرانیوں کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا تھا۔ اس گھر کا دورہ کرنے والے تمام افراد بھی ان کے اختیار میں تھے، ان میں سے 'برٹولٹ بریخٹ'، 'تھیوڈور ڈریزر'، 'برونو جیسکی'، جو 1930 میں انقلابی مصنفین کی بین الاقوامی کانفرنس کے لیے خارکیف آئے تھے۔ یوکرینی مصنفین نے 1932-33 کے 'ہولوڈومور' کے اثرات دیکھے اور اس کے نتیجے میں ان کی صورت حال مزید خراب ہو گئی۔

کچھ ادیبوں نے خودکشی کی، کچھ پاگل ہو گئے۔ استالینی دہشت گردی کے دوران، رہائش پزیر لوگوں میں سے 63 میں سے چالیس گھروں کے رہائشی گرفتار ہوئے۔ اس عمارت کو 'سلوو' کہا جاتا تھا، کیونکہ عمارت خود سیریلی رسم الخط حرف "C" (انگریزی میں "S" کا تلفظ) کی طرح تھی۔ لیکن کئی سالوں تک اس گھر کو "مشق خانہ" یا "مقدمہ سے قبل حراست کا گھر" کہا جاتا تھا۔[1][4][5]

جائزہ[ترمیم]

یوکرینی فلمی ناقدین اور فلمی ماہرین نے فلم کو مثبت جائزہ دیا۔ یوکرین کی ریاستی فلم ایجنسی کے سربراہ 'پائلپ ایلینکو' نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم بندی شروع ہونے سے پہلے فلم سازوں نے محافظ خانہ کے ساتھ بہت اچھا کام کیا تھا، جس سے انھیں نئے، پہلے غیر شائع کیے گئے، منفرد حقائق تلاش کرنے میں مدد ملی۔ 'ایلینکو' نے فلم کی فنکارانہ مہارت کی بھی تعریف کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ تخلیق کار عصری اور محافظ خانہ کی ویڈیو کو باضابطہ طور پر یکجا کرنے میں کامیاب رہے۔ متن میگزین کے ایک جائزہ نگار نے بھی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلیمی جزو ان دبے ہوئے یوکرینی فنکاروں کو ہماری عوامی جگہ پر واپس لانے میں مدد کرے گا۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Еміне Джапарова про стрічку "Будинок "Слово": Минуло майже сторіччя, а "обличчя" режиму, що знову руйнує Україну, не змінилося". 31.10.2017. Процитовано 3.11.2017.
  2. "Будинок "Слово""۔ arthousetraffic.com (بزبان الأوكرانية)۔ September 26, 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 3, 2022 
  3. "Оголошено лауреатів кінопремії «Золота дзиґа – 2018»"۔ Детектор медіа (بزبان الأوكرانية)۔ 20 April 2018۔ 21 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2018 
  4. Будинок «Слово».planetakino.ua. 3 November 2017
  5. "33 Варшавський Кінофестиваль"۔ culture.pl (بزبان الأوكرانية)۔ April 2, 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 3, 2022 
  6. "Фільм "Будинок "Слово". Чому Сталін вирішив поселити наших письменників в елітному кооперативі?"۔ Texty.org.ua۔ 2017-12-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]