فلیٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

فلیٹ (flat) سے مراد کسی عمارت یا جائداد کے کئی حصوں میں سے ایک حصہ ہے جہاں ایک خاندان رہائش پزیر ہو۔ عموماً ہر حصے یا فلیٹ کا مالک ایک مختلف شخص ہوتا ہے۔ ہر مالک اپنے رہائشی حصے کا تنہا مالک ہوتا ہے جبکہ عمارت یا جائداد کے دوسرے حصوں کی ملکیت اجتماعی ہوتی ہے جیسے لفٹ (elevators)، زینہ (سیڑھی)، عمارت کی چھت، پانی کی ٹنکیاں اور آمد و ر فت کے راستے وغیرہ۔
فلیٹ کو اپارٹمنٹ بھی کہتے ہیں۔ امریکہ اور کینیڈا میں اسے کونڈومینیئم یا مختصر کر کے کونڈو بھی کہتے ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اس کے لیے اسٹریٹا (strata) کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
بہت سے شاپنگ مال تجارتی کوندومینیئم کی مثالیں ہیں جہاں ہر دکان کا مالک الگ ہوتا ہے مگر دکانوں کے درمیان گزرگاہوں، سیڑھیوں اور لفٹوں پر شاپنگ مال کی ہر دکان کے مالک کا حق ہوتا ہے۔

سنگاپور میں دریائے کالانگ کے کنارے فلیٹوں کی عمارتیں۔

ہندوستان میں فلیٹوں کے لیے اکثر بی ایچ کے کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً "1-BHK"یا "2-BHK" یا"3-BHK" جیسی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جس میں B اور نمبر سے مراد بیڈ روم (خواب گاہ) کی تعداد ہوتی ہے۔ H سے مراد ہال یا ٹی وی لاونج ہوتا ہے جبکہ K کا مطلب کچن (باورچی خانہ) ہوتا ہے۔
پاکستان میں قانون کے مطابق چار سے زیادہ منزلوں والی عمارت میں لفٹ کا ہونا لازمی ہے۔پاکستان کے فلیٹوں میں بیڈ روم، باتھ روم، لاونج اور کچن کے علاوہ ڈرائنگ روم بھی ہوتا ہے جو صرف ملاقات کے لیے آنے والے مہمانوں کی پذیرائی کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ عموماً یہ گھر کا سب سے زیادہ سجاوٹ والا کمرہ ہوتا ہے۔ بیڈ روم سے مراد ایسا کمرہ ہوتا ہے جس کے اندر ہی باتھ روم بھی موجود ہو۔
رہائش کے اخراجات میں پوری دنیا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بسا اوقات ایک ہی فلیٹ میں ایک سے زیادہ خاندانوں کو رہنا پڑتا ہے۔

فلیٹ کی قیمت
شہر/ملک ایک مربع میٹر کی قیمت
امریکی ڈالر میں
قیمت کا کرائے سے تناسب[1]
موناکو 60,114
لندن، برطانیہ 34,531 قیمت 31 سال کے کرائے کے برابر
ہانگ کانگ 25,551 قیمت 36 سال کے کرائے کے برابر
نیویارک امریکہ 18,499 قیمت 26 سال کے کرائے کے برابر
سنگاپور 13,748 قیمت 39 سال کے کرائے کے برابر
ٹورنٹو، کینیڈا 5,544 قیمت 23 سال کے کرائے کے برابر
دبئی، یو اے ای 5,037 قیمت 17 سال کے کرائے کے برابر
ممبئی، انڈیا 9,783 قیمت 42 سال کے کرائے کے برابر

ہانگ کانگ[ترمیم]

2017ء میں ہانگ کانگ میں فلیٹ کی قیمت 2000 سے 3000 امریکی ڈالر فی اسکوائر فٹ تک جا پہنچی۔[2]

گھر کی قسطیں[ترمیم]

ماہرین کے مطابق فلیٹ یا گھر کی ماہانہ قسط ماہانہ آمدنی کے 28 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ مکان یا فلیٹ کی کُل قیمت 30 مہینوں کی آمدنی یا تنخواہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ [3]
چین کے بڑے شہروں میں فلیٹ اتنے مہنگے ہو چکے ہیں کہ فلیٹوں کی قیمتیں خریدار کی 50 سے 100 سال کی آمدنی کے برابر جا پہنچی ہیں۔ [4] یعنی دادا کے خریدے گئے فلیٹ کی قسطیں پوتے ادا کریں گے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالے[ترمیم]

  1. World's most expensive cities
  2. Demand For Hong Kong Micro Apartments Surges As Buyers "Downgrade Expectations"
  3. Buying a House: How Much Can You Afford?
  4. Only China Can Restore Stability In The Global Economy