سلیمان زئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سلیمان زئی ایک پختون قبیلہ ہے جس کا تعلق پختون قوم کے جد اعلیٰ قیس عبد الرشید کے بیٹے غورغشت سے ہے۔ یہ قبیلہ افغانستان کے شہر جلال آباد، کابل اور اس کے نواح میں آباد ہے سلیمانزئی بلوچستان اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں بھی آباد ہیں۔ جب ہندوستان میں شیر شاہ سوری کا دور حکومت تھا اس وقت افغانستان سے 'سلیمان زئی قبیلے کے کچھ خاندان دہلی، جے پور اور ہندوستان کے صوبہ مہراشٹر میں آ کر آباد ہوئے۔ اچل پور کے نوابان نے جو سلیمان زئی پختون ہیں علاقہ برار پر ایک طویل عرصہ حکومت کی یہ خاندان اب اچلپور اس کے نواح اور حیدآباد دکن میں آباد ہے۔' اس خاندان کی خاصی تعداد امریکا بھی ہجرت کر گئی۔

مزید پڑھیے[ترمیم]