مندرجات کا رخ کریں

سلیم میاں انصاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلیم میاں انصاری
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سلیم میاں انصاری ایک نیپالی سیاست دان ہیں۔ 1994ء کے انتخابات میں انھیں باڑہ-4 حلقے سے نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ لیننسٹ-یونیفائیڈ) کے امیدوار کے طور پرپرتی ندھی سبھا کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ نیپالی کانگریس کے فرمان اللہ منصور کے 16145 ووٹوں کے مقابلے وہ 20148 ووٹ کے ساتھ جیت گئے تھے۔[1] کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ لیننسٹ-یونیفائیڈ) حکومت میں وہ جنگلات اور زمینی تحفظ کے وزیر بنے۔ سی پی این (یو ایم ایل) 1998ء میں تقسیم ہوئی۔ ایسے میں انصاری نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ایم ایل) میں شامل ہوئے اور ملی جلی حکومت میں وزیر سیاحت بن گئے۔[2][3] جب دو کمیونسٹ پارٹیاں پھر ایک ہوئیں تو انصاری کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ لیننسٹ-یونیفائیڈ) کے پھر سے قائد بن گئے۔

کمیونسٹ پارٹیوں سے دوری

[ترمیم]

دسمبر 2002ء میں انصاری نے سی پی این (یو ایم ایل) کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ پارٹی کے ایک مرکزی کمیٹی رکن تھے۔[4] بعد میں انھوں نے سماجبادی پارٹی نیپال تشکیل دی۔[2]

مہاراجا گیانیندرا کی وزارت میں

[ترمیم]

جولائی 2005ء میں انصاری کو مہاراجہ گیانیندرا کی جانب سے جنگلات اور زمینی تحفظ کا وزیر کے طور پر تقررکیا گیا تھا۔[5]

گرفتاری اور رہائی

[ترمیم]

30 جنوری 2007ء کو انصاری کو تیرائی کے فسادات کے پیش نظر گرفتار کیا گیا تھا۔[6][7] تاہم 18 فروری 2007ء کو انصاری کو رہا کیا گیا تھا۔[8]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Finalised Constituencies With Top Two Candidates"۔ 2012-08-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-26
  2. ^ ا ب New cabinet appointments - Nepali Times
  3. "Front Pagers Monday July 05th, 1999 / Ashadh 21, 2056. Awake Weekly Chronicle (Nepal)"۔ 2008-10-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-26
  4. "Nepalnews.com (newsflash) Arc543"۔ 2004-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-26
  5. Manisha's father inducted in Cabinet
  6. The Tribune, Chandigarh, India - World
  7. BBC NEWS | South Asia | Former Nepal ministers arrested
  8. "eKantipur.com - Nepal's No.1 News Portal"۔ 2008-02-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-26