مندرجات کا رخ کریں

سپیرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بین بجا کر سانپوں کو مسحور کرنا، ان کا فن ہے۔

سپیرا، اُس شخص کو کہتے ہیں، جس کا پیشہ سانپوں کو پکڑنا ہوتاہے۔ انھیں جوگی بھی کہا جاتا ہے۔[1] زہریلے سانپوں سے کھیلنا ان کا مشغلہ ہوتا ہے جبکہ انھیں میں سے کچھ لوگ زہریلے سانپوں کے ڈسے کا علاج کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں اور سانپوں کا زہر وغیرہ نکالنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ عموماً کسی بھی سانپ کو قابو میں کرنے کے لیے یا مسحور کرنے کے لیے بین استعمال کی جاتی ہے، جس کو بجانا بھی ایک فن سمجھا جاتا ہے، بین کی سُریلی آواز سے سانپ بے اختیار ہوکر جھومنے لگتا ہے اور سپیرا اس موقع کا فائدہ اُٹھا کر اُس کو پکڑ لیتا ہے۔ بعض سپیرے سانپ اور نیولے کی لڑائی دکھا کر روزی کماتے ہیں۔ سپیرے بعض جگہوں پر ثقافت اور تہذیب کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر خانہ بدوش ہوتے ہیں اور مسلسل سفر کرتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "ایک جوگی کے فن کا عملی مظاہرہ - بی بی سی اردو سے حوالہ"۔ 07 جولا‎ئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2008