سہاگہ
سُہاگہ (borax) ایک پانی میں حل پزیر معدنیات ہے جو بورون کا مرکب ہے۔ اس کا کیمائی نام سوڈیئم بوریٹ، سوڈیئم ٹیٹرا بوریٹ یا ڈائی سوڈیئم ٹیٹرا بوریٹ ہے۔
![]() | |
![]() | |
نام | |
---|---|
IUPAC name
Sodium tetraborate
decahydrate
| |
شناختساز | |
کاس عدد |
[1303-96-4] |
اینیکس عدد |
|
ATC code | S01 |
اسمائلس | |
شناختساز | |
ChemSpider ID | |
خـواص | |
سالماتی_صیغہ |
Na2B4O7·10H2O or Na2[B4O5(OH)4]·8H2O |
مولرکمیت |
381.38 (decahydrate) |
ظہور | white solid |
کثافت |
1.73 g/cm3 (solid) |
نقطۂ_پگھلاؤ |
743 °C, 1016 K, 1369 °F (anhydrate[1]) |
نقطۂ ابال |
1575 °C, 1848 K, 2867 °F |
خـطرات | |
NFPA 704 | |
وابستہ مرکبات | |
Other anions | Sodium aluminate; sodium gallate |
Other cations | Potassium tetraborate |
وابستہ مرکبات | Boric acid, sodium perborate |
Except where noted otherwise, data is given for materials in their standard state (at 25 °C (77 °F), 100 kPa) | |
![]() ![]() ![]() | |
خانہ معلومات حوالہ جات | |
سونے پہ سہاگہ[ترمیم]
سونے پر سہاگہ اردو کی مشہور کہاوت ہے کیونکہ سونے کو سہاگے کے ساتھ ملا کر گرم کرنے پر سونا اور چمک اٹھتا ہے۔
سونا 1064 ڈگری سینٹی گریڈ کے ٹمپریچر پر پگھلتا ہے اور اتنا ٹمپریچر حاصل کرنا دشوار ہوتا ہے۔ سہاگہ 743 ڈگری سینٹی گریڈ پر پگھلتا ہے اور پگھلا ہوا سہاگہ بہت سی دھاتوں کو اپنے اندر حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں سہاگہ دوسری دھاتوں کا نقطہ پگھلاو کم کر دیتا ہے۔ اس طرح سونے کو گلانا آسان ہو جاتا ہے۔
مزید گرم کرنے پر سہاگہ سونے میں موجود دوسری دھاتوں سے عمل کر کے انہیں آکسائیڈ میں تبدیل کر دیتا ہے جبکہ سونے کا آکسائیڈ نہیں بنتا۔ یہ آکسائیڈ سہاگے میں حل ہو جاتے ہیں۔ اس طرح خالص سونا نیچے بیٹھ جاتا ہے اور کھوٹ (dross, slag) اوپر تیرنے لگتا ہے جسے با آسانی الگ کیا جا سکتا ہے۔ عام زبان میں اسے سونے کا میل کاٹنا کہتے ہیں۔
سہاگے سے معدنیات سے سونا الگ بھی کیا جاتا ہے۔ کبھی اس کام کے لیے پارہ بہت استعمال کیا جاتا تھا مگر زہریلا ہونے کی وجہ سے پارے کا استعمال خطرناک ہوتا ہے۔[2]
سہاگہ سولڈرنگ کے کاموں میں بڑی کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور فلکس (Flux) کہلاتا ہے۔ فلکس میں سہاگے کے ساتھ اکثر نوشادر ملا ہوا ہوتا ہے۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالے[ترمیم]
- ↑ Lide, D. R.، ویکی نویس (2005). CRC Handbook of Chemistry and Physics (ایڈیشن 86th). Boca Raton (FL): CRC Press. صفحہ 88. ISBN 0-8493-0486-5.
- ↑ "Borax replacing mercury in small-scale mining". 20 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2014.