سید خالد حسن شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید خالد حسن شاہ
پیر سید صاحبزادہ خالد حسن شاہ کا مزار اقدس

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1934
تاریخ وفات 13 اکتوبر 1991
مذہب اسلام

صاحبزادہ سید خالد حسن شاہ چن پیر مشائخ آلو مہار سے تعلق رکھتے ہیں۔[1]

ولادت[ترمیم]

پیر سید خالد حسن شاہ بہت ہی برگزیدہ ہستی اور بلند مرتبت شخصیت تھے۔ ایک اسلامی مذہبی رہنما اور جدید نقشبندی تصوف کے علمبردار تھے۔ آپ پیر سید فیض الحسن شاہ کے بڑے صاحبزادے تھے۔

تعلیم[ترمیم]

آپ نے دن کے وقت مرے کالج میں علم حاصل کیا اور شام کو آپ نے مقامی مکتب میں اسلام کا مطالعہ کیا، جہاں آپ نے اسلامی قانون، فقہ، حدیث اور قرآنی تفسیر کی بنیادی باتیں سیکھیں۔ آپ نے مرے کالج سیالکوٹ سے بی اے امتیازی حثیت سے پاس کیا۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اور اردو کے اسباق اپنے والد سے حاصل کیے، منطق اور فلسفہ اپنے دادا سے حاصل کیا۔

فرائض منصبی[ترمیم]

انھوں نے پورے پاکستان میں لیکچر دیے اور پاکستان میں اسلامی قانون کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔ انھوں نے 1984 میں اپنے والد کی نشست بطور مباحثہ سنبھالی اور آٹھ سال تک کام کیا۔ انھوں نے مجلس تحفظ ختم نبوت میں شمولیت اختیار کی اور تحریک احمدیہ کے خلاف احتجاج کی قیادت کی۔[2]

وفات[ترمیم]

ان کا انتقال 1991 میں گوجرانوالہ میں ہوا، نماز جنازہ گوجرانوالہ اور آلو مہار شریف میں ادا کی گئی۔ اور الو مہار میں اپنے والد کے پہلو میں دفن ہوئے۔

اولاد امجد[ترمیم]

ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے صاحبزادے پیر صاحبزادہ سید مرتضیٰ امین ایک بلند پایہ خطیب اور محقق ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں لیکچر دیتے ہیں اور آباواجداد کے مشن پر گامژن ہیں

حوالہ جات[ترمیم]