آلومہار شریف
| آلومہار شریف Mahar آلو مہار شریف | |
|---|---|
| Village and union council | |
| ملک | |
| پاکستان کی انتظامی تقسیم | خطۂ پنجاب |
| ضلع | سیالکوٹ |
| ضلع سیالکوٹ | ڈسکہ |
| منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |

آلومہار شریف سرزمین اولیاء ڈسکہ سے سیالکوٹ جاتے ہوئے چارپانچ میل کے فاصلے پر لہلہاتے کھیتوں کے درمیان واقع ہے جس کے ساتھ ہی مشہورنہر موترہ ہے اسی نہر کی وجہ سے اڈا موترہ ہے، بھیلو مہار اڈا پر اتر کر آلو مہار شریف جانا پڑتا ہے مغربی جانب نہر لوئر چناب واقع ہے یہ جگہ مشائخ آلو مہار کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے ان مشائخ سید محمد جیون شاہ، سید محمد چنن شاہ نوری، سید محمد امین شاہ، سید محمد حسین شاہ، سید خالد حسن شاہ اور سید فیض الحسن شاہ کے مزارات جنوب مغربی کونے میں واقع ہیں[1] وجہٴ تسمیہ یہ ہے کہ مہارجٹ برادری کی ایک ذات کا نام ہے، جبکہ آلو، واضح رہے کہ یہ آلو سبزی کے وزن پر نہیں بولا جاتا، بلکہ لو لگنے والی لو کے وزن پر آلو ہے، آلو اور بھیلو مہار ذات کے دو بھائی تھے جن کہ ناموں پر یہ دو گاؤں آلو مہار اور بھیلو مہار بسے ہوئے ہیں۔ ان دونوں گاؤں میں اب بھی زیادہ تر مہار ذات کے لوگ آباد ہیں۔ دونوں گاؤں ایک دوسرے کے آمنے سامنے سڑک کے دونوں طرف آباد ہیں۔ آلو مہار کو شریف وہاں ایک مشہور بزرگ " پیر فیض الحسن شاہ قادری "کے مزار کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تذکرہ مشائخ آلو مہار شریف، سعید احمد مجددی، صفحہ: 363، مطبوعہ: تنظیم الاسلام پبلیکیشنز گوجرانوالہ
- ↑ وائٹ گولڈ؟ | صفحہ 2 | اردو محفل فورم