سید کاظم شاہ نازک
Appearance
سید کاظم شاہ نازک | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | سید مرید کاظم حسین شاہ | |
قلمی نام | نازک | |
تخلص | نازک | |
ولادت | حسام شور کوٹ | |
ابتدا | ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، سرائیکی نظم قصیدہ نعت | |
ادبی تحریک | سنجوگ سرائیکی سنگت | |
تعداد تصانیف | 5 | |
تصنیف اول | ہتھ کیوں جوڑوں | |
تصنیف آخر | یازیب | |
معروف تصانیف | امڑی |
سید کاظم شاہ نازک سرائیکی غزل، نظم، قصیدہ، نعت، دوہڑا کے شاعر اور پانچ کتابوں (دو غیر منقوط) کتابوں کے مصنف ہیں۔
نام
[ترمیم]ان کا پورا نام سید مرید کاظم حسین شاہ ہے والد کا نام سید فضل حسین شاہ ہے ادبی نام نازک سے شاعری کرتے ہیں۔
پیدائش
[ترمیم]14 دسمبر 1973ء میں موضع حسام ڈاکخانہ شور کوٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔
دنیاوی تعلیم
[ترمیم]دنیاوی تعلیم سے بالکل ناآشنا ہیں لیکن اللہ نے دل کی آنکھ ایسی کھولی کے پانچ کتابوں کے مصنف بن چکے ہیں۔
شاعری
[ترمیم]شاعری کا آغاز 2004ء ان کے استاد نصیر سرمد سائروی ہیں۔ادبیات اکیڈمی اسلام آباد نے امڑی کتاب پر انعام سے نوازا۔سنجوگ سرائیکی سنگت کے بانی اور منتظم ہیں