سید ہاشم رضا
سید ہاشم رضا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 فروری 1910 اناؤ |
وفات | 30 ستمبر 2003 (93 سال) کراچی |
جماعت | آل انڈیا مسلم لیگ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ لکھنؤ |
پیشہ | سرکاری ملازم |
درستی - ترمیم ![]() |
معروف سماجی شخصیت۔ لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور انیس سو چونتیس میں انہوں نے اِنڈین سِول سروس کا امتحان پاس کیا۔
پہلے انہیںاحمد نگر میں بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا۔ وہ قیامپاکستان سے پہلے ہی تعینات ہو گئے تھے اور تقسیم ہند کے وقت وہ کراچی میں تھے۔ سید ہاشم رضا کو پاکستان کے پہلے دار الحکومت کراچی کا منتظم مقرر کیا گیا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے انتقال کے بعد ان کی تدفین کے لیے جگہ سید ہاشم رضا نے ہی تجویز کی ۔
ہاشم رضا نے اپنی یاد داشتیں ایک اخبار میں تحریر کی تھیں جنہیں بعد میں ’ہماری منزل‘ کے نام سے ایک کتاب کی شکل میں شائع کیا گیا۔ ان کی دوسری کتاب پاکستان کے بارے میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن سے ان کی خط کتابت پر مشتمل ہے جو ایک اخبار کے توسط سے ہوتی رہی۔
ہاشم رضا نے بڑی تعداد میں اخبارات میں مضامین لکھے اور شاعری بھی کی لیکن ان کا کوئی شعری مجموعہ شائع نہیں ہوا۔
حوالہ جات[ترمیم]
- 1910ء کی پیدائشیں
- 16 فروری کی پیدائشیں
- 2003ء کی وفیات
- 30 ستمبر کی وفیات
- کراچی میں وفات پانے والی شخصیات
- اردو مرثیہ نگار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- مشرقی پاکستان کے گورنر
- لکھنؤ یونیورسٹی کے فضلا
- کراچی کے مصنفین
- پاکستانی شعرا
- پاکستانی مصنفین
- آل انڈیا مسلم لیگ کے اراکین
- ستارۂ امتیاز وصول کنندگان
- پاکستانی سرکاری ملازمین
- ستارہ پاکستان وصول کنندگان
- مہاجر شخصیات