سیکرٹری پٹرولیم (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Petroleum Secretary of Pakistan
‎معتمدِ پٹرولیم پاکستان
تقرر کُننِدہوزیراعظم پاکستان
ویب سائٹPetroleum Division

پاکستان کے پیٹرولیم سیکریٹری (اردو: ‎معتمدِ پٹرولیم پاکستان ) وفاقی سیکریٹری برائے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) ہیں۔یہ باسویں گریڈ کا ایک افسر ہوتا ہے، جو عام طور پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھتا ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم کو حکومت پاکستان میں ایک انتہائی منافع بخش اور قیمتی عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ سیکرٹری اس ڈویژن کا سربراہ ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سٹریٹجک ضروریات کے لیے تیل اور گیس کی فراہمی اور تحفظ کو یقینی بنانے اور توانائی اور معدنیات کے قدرتی وسائل کی ترقی کو مربوط کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ [1] پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی اور پاکستان اسٹیٹ آئل جیسی میگا سائز کی کمپنیاں سیکریٹری پیٹرولیم کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ministry of Energy (Petroleum Division)