سی ایس ایس
توسیع نام فائل | .css |
---|---|
انٹرنیٹ میڈیا کی قسم | text/css |
ڈویلپر | |
ابتدائی ریلیز | دسمبر 17، 1996 |
فارمیٹ کی قسم | Style sheet language |
اسٹینڈرڈs | سانچہ:Https://iqratechnology.com/academy/css-training/css-syntax/ |
سی ایس ایس جو اصلا Cascading Style Sheets کا مخفف ہے ایک زبان ہے جسے ایچ ٹی ایم ایل یا دیگر تدوینی زبانوں میں تحریر شدہ صفحات کی تحسین وتزیین کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[1] اس وقت ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ کے ساتھ مل کر سی ایس ایس انٹرنیٹ پر موجود ویب گاہوں، ویب اطلاقیوں اور دیگر بہت سے موبائل اطلاقیوں کی تعمیر میں بنیادی پتھر کا کردار ادا کر رہی ہے۔[2]
بنیادی طور پر سی ایس ایس کو اس مقصد کے تحت بنایا گیا تھا کہ کسی بھی دستاویز یا فائل کے اصل مواد کو اس کی تحسین وتزیین کاری مثلاً صفحہ کا ڈھانچہ، رنگ اور فانٹ وغیرہ کی تیاری سے جدا کیا جا سکے۔[3] فائل کے اصل مواد اور تزئینی مواد کی علاحدگی کے متعدد فوائد ہیں مثلاً فائل میں درج مواد کا پڑھنا سہل ہو جاتا ہے، مختلف ایچ ٹی ایم ایل عناصر کو یکساں شکل دینی مقصود ہو تو کوڈ کئی دفعہ لکھنے کی بجائے ایک ہی بار لکھنا کافی ہوتا ہے اور متعدد ایچ ٹی ایم ایل صفحات کے لیے ایک ہی سی ایس ایس فائل استعمال کی جا سکتی ہے۔ نیز ایک ہی فائل یا ویب صفحہ کو متعدد طریقوں میں پیش کیا جا سکتا ہے مثلاً اسکرین پر نظر آنے والے مواد کی شکل اور ہیئت کو طبع کرتے وقت مختلف رکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح صارفین جن آلات کے ذریعہ صفحہ کو پڑھ رہے ہیں ان آلات کی اسکرین کا حجم مختلف ہو سکتا ہے، چنانچہ سی ایس ایس کے ذریعہ مختلف حجم کی اسکرینوں پر بیک وقت یکساں مواد کو درست اور متفرق طریقے سے دکھایا جانا ممکن ہے۔ نیز صارفین اپنے پسندیدہ طرز کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سی ایس ایس اور اس کی ترقی وتنظیم ورلڈ وائڈ ویب کنزورشیم (W3C) سنبھالتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "CSS developer guide"۔ Mozilla Developer Network۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-24
- ↑ "Web-based Mobile Apps of the Future Using HTML 5, CSS and JavaScript"۔ HTMLGoodies۔ اخذ شدہ بتاریخ October 2014
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "What is CSS?"۔ World Wide Web Consortium۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2016-08-03۔ اخذ شدہ بتاریخ December 2010
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت)صيانة الاستشهاد: BOT: original URL status unknown (link)