شریعہ نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شریعہ نیشنل پارک
شریعہ پہاڑی
فائل:الجزائر
مقامبلیدہ شہر، الجزائر
قریب ترین شہرشریعہ
رقبہ260 km2

شریعہ نیشنل پارک [1] ( عربی :الحديقة الوطنية الشريعة) الجزائر کے سب سے بڑے قومی پارکوں میں سے ایک ہے۔ یہ صوبہ بلیدا میں واقع ہے اور اس کا نام اس پارک کے قریب ایک قصبہ شریعہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ پارک، ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے جسے بلیدی اطلس (جو تل اطلس کا حصہ ہے) کے نام سے جانا جاتا ہے، اس میں شریعہ کا سکی ski اسٹیشن شامل ہے، جو افریقہ کے ان چند سکی سٹیشنوں میں سے ایک ہے جہاں قدرتی برف پر سکینگ کی جا سکتی ہے۔ 1997ء میں قائم کیا گیا، یہ پارک 36,985 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے۔

قومی پارک 1240 سے زیادہ پودوں اور جانوروں کی انواع کا گھر ہے، جیسے اطلس دیودار (سیڈرس اٹلانٹیکا) اور بربری میکاک، بندر Barbary macaque (مکاکا سلیوانس[2]

قدرتی خصوصیات[ترمیم]

  اطلس دیودار درخت
بربری میکاک بندر

شریعہ نیشنل پارک متنوع نباتات اور حیوانات کا گھر ہے۔ اس کے قدیم اطلس دیودار کے جنگلات اور خطرے سے دوچار بربری میکاک (بندر)، کی آبادی کے لیے مسکن ہیں۔ اس قومی پارک میں الجزائر کے چند ایسے ہی رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے جو بربری میکاک، مکاکا سلیوانس کی ذیلی آبادی کی حمایت کرتا ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. UNESCO
  2. "Chréa Biosphere Reserve, Algeria"۔ UNESCO (بزبان انگریزی)۔ 2019-03-25۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2020 
  3. C. Michael Hogan (2008) Barbary Macaque: Macaca sylvanus, Globaltwitcher.com, ed. Nicklas Stromberg