شمس المعارف و لطائف العوارف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شمس المعارف و لطائف العوارف
سترہویں صدی کا ایک مسودہ
مصنفاحمد البونی
ملکمصر
زبانعربی
صنفOccult treatise, Grimoire

شمس المعارف و لطائف العوارف حضرت شیخ ابو العباس احمد بن علی البونی کی تصنیف ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد کا نام شمس المعارف الکبری جبکہ دوسری جلد کا نام شمس المعارف الصغری ہے۔

عملیات و تعویذات اور اوراد و ظائف کے فن پر یہ سب سے زیادہ مشہور اور مستند عربی کتاب ہے۔ اس کے علاوہ یہ اسماء اللہ الحسنیٰ اور آیات قرآنی و حروف تہجی کے خواص و اسرار و امور پر بے مثال کتاب ہے ۔

تراجم[ترمیم]

اردو تراجم[ترمیم]

مولانا اقبال الدین احمد نے اس کتاب کے ایک عربی نسخہ مطبوعہ مطبع مصر معارف علمیہ مصر کی بنیاد پر اس کا سلیس اردو ترجمہ کیا جو 641 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے مکتبہ تعمیر انسانیت نے 2007ء میں شائع کیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "شمس المعارف و لطائف العوارف کا اردو ترجمہ"۔ 29 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2011