مندرجات کا رخ کریں

شمولیتی کردار سازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شمولیتی کردار سازی (انگریزی: Concerted cultivation) ایک پرورش کا انداز ہے۔ یہ استعارے کی تخلیق اینیٹ لارو سے منسوب کی جاتی ہے۔ یہ پرورش کے انداز یا طریقے میں والدین کوشش کرتے ہیں کہ بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے منظم سرگرمیاں بچوں کی زندگی میں شامل کی جائیں۔ پرورش کا یہ انداز عام طور سے متوسط طبقے اور اعلٰی طبقے میں دیکھا جاتا ہے اور اس کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ سوچے سمجھے انداز میں زبان کے استعمال اور سماجی اداروں کے ساتھ معاملات طے کرنا سکھایا جاتا ہے۔ کئی لوگ پرورش کے اس طریقے میں کئی ثقافتی خوبیاں منسوب کر چکے ہیں کیونکہ اس انداز اونچی آمدنی والے خاندانوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے، جس کے بر عکس یہ اس انداز میں پرورش پانے والے بچوں کی سماجی عادات پر کافی حاوی بھی ہوتا ہے۔ ایک ایسا بچہ جس کی شمولیتی انداز میں کردار سازی کی جاتی ہے اکثر زیادہ سماجی صلاحیت و اخلاق سے آراستہ ہوتا ہے، جس میں رسمی یا ڈھانچے کا بھی دخل ہوتا ہے جو ان اضافی تجربے اور منظم کلبوں، کھیلوں، موسیقی گروہوں اور بالغوں اور اقتداری ڈھانچوں کے اضافی تجربے سے جڑنے متعلق ہوتے ہیں۔ جہاں پرورش کے اس انداز میں کوئی اندرونی خوبی شامل نہیں ہوتی ہے، اسے اضافی مالی اور تعلیمی کامیابی سے جوڑ کر دیکھا گیا ہے۔

جن منفی تفکرات کو اس سے منسوب کیا گیا ہے، ان میں ضرورت سے زیادہ استحقاق کا احساس، امکانی طور پر با اختیار شخصیتوں کے لیے غیر اخلاقی طرز عمل، تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان اور کھیل کود اور آرام کے لیے نفسیاتی اور ذہنی قابلیت کا نہ ہونا شامل ہیں۔ اسی وجہ سے دھیمی پرورش کے حامی لوگ بچوں کی سرگرمیوں کے کم سے کم منظم ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان اثرات میں سے کسی کو بھی وسیع تر ثقافتی اور معاشی تفکرات کے بغیر نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

شمولیتی کردار سازی اس بات پر بھی زور دیتی ہے کہ زبان کے استعمال میں توجیہی صلاحیتوں اور بایک بیں فروق ملحوظ رکھے جائیں۔ والدین بچوں کو اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بالغوں سے کیسے ہم کلام ہوں تا کہ وہ پُر سکون رہیں اور آنکھوں میں دیکھ کر بات کرنے کی اہمیت کو کم عمری ہی میں سمجھیں۔ لارو کے مطابق، اس قسم کے تجربوں سے متوسط طبقے کے والدین شمولیتی کردار سازی کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بچوں میں استحقاق کے جذبے کا بھی فروغ کرتے ہیں، متوسط طبقے کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بالغوں اپنا ہم پلہ سمجھیں۔[1] شمولیتی کردار سازی کی وجہ سے منہا کردہ فوائد کو یکجا کیا جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے مالی اور تعلیمی فوائد بچوں کو پرورش کے دیگر انداز سے بڑھ کر حاصل ہوتے ہیں۔ شمولیتی کردار سازی کے تحت پرورش پانے والے بچے تعلیمی میدانوں میں منفرد رہتے ہیں، جیسے کہ کالج کیمپس اور ان کے سماجی ربط و تعلق کو مزید با اعتماد انداز میں پیش آنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Annette Lareau (2003)۔ Unequal Childhoods۔ Berkeley: University of California Press۔ ISBN 0-520-23950-4