شوکت علی لالیکا
شوکت علی لالیکا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1961 بہاولنگر |
تاریخ وفات | 8 ستمبر 2023 (62 سال) |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی[1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-238 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
شوکت علی لالیکا ، ایک پاکستانی سیاستدان تھے جو بہاولنگر میں پیدا ہوئے۔ [2] ان کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے تھا۔ وہ 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2018ء رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔ [3]
سیاسی زندگی[ترمیم]
لالیکا 2018ء کے عام انتخابات میں چوتھی دفعہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اور صوبائی وزیر برائے زکوٰۃ و عُشر کی حیثیت سی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ لالیکا نے 1986ء تا 1990ء کے دوران رکن ضلع کونسل بہاولنگر اور 2000ء تا 2005ء کے دوران ضلع نائب ناظم ضلع بہاولنگر فرائض سرانجام دئیے۔ [4] [5] [6]
وفات[ترمیم]
میاں شوکت علی لالیکا 8 ستمبر 2023ء کو وفات پا گئے، وہ ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں۔ جب ان کی کار اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔ میاں شوکت علی لالیکا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ [7]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1482
- ↑ "Punjab Assembly". www.pap.gov.pk. اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018.
- ↑ Reporter، The Newspaper's Staff (13 September 2018). "12 Punjab provincial ministers sworn in". DAWN.COM. اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2018.
- ↑ "Punjab Assembly election results 1988-97" (PDF). ECP. 30 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2018.
- ↑ "List of winners of Punjab Assembly seats". The News (بزبان انگریزی). 13 May 2013. اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2018.
- ↑ "Pakistan election 2018 results: National and provincial assemblies". Samaa TV. 29 جولائی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2018.
- ↑ Fatima، Noor (2023-09-08). "Former provincial minister Shaukat Laleka passed away.". GNN (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2023.