صارف:Ali Raza1213

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Syed Ali Raza Naqvi
سید علی رضا نقوی
دیگر نامفارسی/اردو:
سید مومن حسین نقوی
ذاتی
پیدائش25 جولائی 1995
مذہباہل تشیع، اثناعشری
دیگر نامفارسی/اردو:
سید مومن حسین نقوی
مرتبہ
مقامپاکستان کا پرچم - علی پور، پاکستان
دور1995-07-25
پیشروصحافی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ،وی لاگر،فری لانسر ، محبِ وطن پاکستانی
نفاذ فرمانوطنِ عزیز پاکستان کے ہر روشن پہلو کو اجاگر کرنا مقصدِ حیات کا ایم ترین حصہ ہے۔
منصبصحافی
ویب سائٹhttps://www.syedaliraza.org/

سید علی رضا نقوی کی جنم بھومی کے حوالے سے دیکھا جائے تو آپ نے ضلع مظفر گڑھ تحصیل علی پور کے ایک نواحی قصبے پھلن شریف میں آنکھ کھولی ۔ آپ کے والدِ محترم سید مومن حسین نقوی(مرحوم)کا شمار اپنے علاقے کے نہایت معزز اور دین دار گھرانے سے تھا۔ آپ کے والد موصوف سید مومن حسین نقوی دربارِ عالیہ حضرت کریم حیدر بخاریؒ کے سجادہ نشین بھی تھے اور سید زادہ ہونے کی وجہ سے آپ کے مریدین کا بھی ایک وسیع سلسلہ ہے ۔ آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ شہناز بی بی ایک دیندار خاتون اور سچی عاشقِ محمد و آلِ محمد ہیں جواپنی عمر کی بزرگی کے حصے میں آج بھی اپنے قصبے میں اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر گامزن ہیں اور بچیوں کو قرآن کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں۔ ایک خوشحال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے سید علی رضا نقوی نے یوں تو اپنی زندگی میں بہت سارے نشیب و فراز دیکھے مگر آج تک جو ان کی زندگی میں سب سے بڑا غم ہے وہ ان کے والد کا مفلوج ہونا اور پھر 11سال فالج سے لڑنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملنا۔ سید علی رضا نقوی 2016 سے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ گو کہ سید علی رضا نقوی کی اپنی کوئی ایسی فلاحی تنظیم نہیں ہے لیکن وہ اب بھی وطنِ عزیز پاکستان میں کام کرنی والی سماجی و فلاحی اداروں کے ساتھ کام کر کے اپنے حصے کی شمع روشن کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں ۔ سید علی رضا نقوی نے میڈیا کے میدان میں 2015 میں قدم رکھاجس میں ان کی پہلی ایک نیوز ویب سائٹ میں بطور نیوز ایڈیٹر تھی ۔بعد ازاں اپنے میڈیا کے پہلے استاد سید عرفان احمد شاہ کے ساتھ مل کر ریڈیو سے اپنی میزبانی کے کیرئر کی شروعات کی اور وقت کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ فری لانسر کے طور پر کام کیا ۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کی جائے تو سید علی رضا نقوی www.urdupoint.com اردو پوائنٹ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا کے بہت معروف اینکر پرسن تھے جن کی ویڈیوز کو لاکھوں لوگ دیکھتے تھے ۔ سید علی رضا نقوی کا سوشل میڈیا پر بھی اندازِ صحافت تعمیری ہے وہ اردوپوائنٹ پر بھی اگر سٹوری کرتے تھے تو اس میں تعمیری پروگرام ان کی اولین ترجیح ہوتی جس سے معاشرے یا فرد کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ایک بہترین فائدہ بھی ہو۔ سید علی رضا نقوی اس وقت بول نیٹ ورک پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس میں بطور اینکر پرسن وہ بول نیوز پر اپنا پروگرام ہوسٹ کر رہے ۔ سید علی رضا نقوی کیلئے پیارے وطن پاکستان کی عضمت و تکریم اولین ترجیح ہے جس کا وہ ہر جگہ پرچار کرتے ہیں۔ پاکستان زندہ آباد تعلیم ؛ مڈل کلاس جوہر سائنس اسکول پھلن شریف میٹرک اور ایف ایس سی ۔ شاکر سائنس ہائر سکینڈری اسکول پل شمس آباد خان گڑھ بی ایس کمپیوٹر سائنس ۔ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی خصوصیات: صاف گو ، محنتی اور کچھ اچھا کرنے کی تڑپ رکھنے والا۔