صارف:Muhammad Hamza Purewsl/تختہ مشق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ثمینہ محمدیہ، (پیدائش: 5 دسمبر ،1988ء) اردو زبان سے تعلق رکھنے والی مصنفہ ہیں ۔ ثمینہ محمدیہ کا تعلق شہیدوں کے شہر چونڈہ سے ہے ۔

ثمینہ محمدیہ
پیدائشثمینہ محمدیہ
= (1988-12-05) 5 دسمبر 1988 (عمر 35 برس)
چونڈہ سیالکوٹ ، صوبہ پنجاب (موجودہ (پاکستان)
قلمی نامثمینہ محمدیہ
پیشہمصنفہ
زباناردو
پنجابی
قومیتپاکستان کا پرچمپاکستانی
نسلپنجابی
تعلیمایم اے اسلامیات ، ایم اے ہسٹری
مادر علمیجامعہ پنجاب

حالات زندگی و تعلیم[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ 5 دسمبر 1988 ء کو شہیدوں کے شہر چونڈہ میں پیدا ہوئیں ۔ ثمینہ محمدیہ کا اصل نام ثمینہ بوٹا ہے ۔ جبکہ ثمینہ محمدیہ ان کا قلمی نام ہے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم چونڈہ سے حاصل کی ۔ ثمینہ محمدیہ نے ایم اے ہسٹری اور ایم اے اسلامیات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ۔

عملی زندگی[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ نے اپنی عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا ۔ انہوں نے کافی عرصہ ایک کالج میں درس و تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیئے ۔ ان دنوں ثمینہ محمدیہ ایک ویب سائٹ " ہم دوست " کے ساتھ منسلک ہیں ۔ جبکہ جنید اقبال کے لائیو کوئز شو " ہم ہیں پاکستان" کے لیے سوالات بنانے کا کام بھی سر انجام دے رہی ہیں ۔

ادبی زندگی[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ کو لکھنے کا بچپن سے ہی شوق تھا ۔ ثمینہ محمدیہ اب تک " ہم دوست " اور " باغی " پر اپنے کئی بلاگز بھی پبلش کروا چکی ہیں ۔ ثمینہ محمدیہ اب تک 8 کتابیں بھی لکھ چکی ہوں ۔

تصانیف[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ کی تصانیف درج ذیل ہیں ۔

• تیرے نام سے کروں ابتداء • حرمت مسلم • رذائل اخلاق • محاسن اخلاق • عقیدہ ختم نبوت اور ایمان کے لٹیرے • وہ سنتا ہے سب کی • کن فیکون • قرآنی سورتوں کے نام اور ان ناموں کی وجوہات