ضلع کھرمنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ضلع
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمگلگت بلتستان
ہیڈکواٹروادی کھرمنگ
رقبہ
 • کل5,500 کلومیٹر2 (2,100 میل مربع)
آبادی
 • تخمینہ (1998)188,000
منطقۂ وقتPST (UTC+5)

ضلع کھرمنگ (انگریزی: Kharmang District) پاکستان کے شمال میں واقع گلگت بلتستان میں واقع ہے۔[1]

تفصیلات[ترمیم]

ضلع کھرمنگ کا رقبہ 5,500 مربع کیلومیٹر ہے۔ جس کی مجموعی آبادی 60000 سے زائد ہے۔ ضلع کھرمنگ کو 2009ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ضلع کا درجہ دیا۔ ضلع کھرمنگ مہدی آباد سے لے کر گنگنی برولمو تک پھیلا ہوا ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے ضلع کھرمنگ انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے۔ اس کی سرحدیں کارگل سے جا کر ملتی ہے۔ ضلع کھرمنگ کا صدر مقام گوہری ہے۔ کھرمنگ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نالہ جات میں آباد ہے جہاں ابتدائی انسانی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔

اہم مقامات[ترمیم]

ضلع کھرمنگ میں چند اہم مقامات درج ذیل ہیں:

منٹھوکھا آبشار: ضلع کھرمنگ کے آغاز سے 20 منٹ کے فاصلے پر موجود خوبصورت آبشار جہاں قومی و بین الاقوامی سیاح ہر سال تفریح کے لیے آتے ہیں۔

خموش آبشار: ضلع کھرمنگ کے آغاز سے 2 گھنٹے کی مسافت پر واقع خوبصورت آبشار جسے شریٹنگ آبشار بھی کہا جاتا ہے۔

غورے چھ جھیل: کھرمنگ غندوس سے ایک گھنٹہ پیدل مسافت پر واقع قدرتی جھیل، اس جھیل کے اوپر بھی سات جھیلیں موجود ہیں جو عموماً سیاح اور عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔

بدھا راک: مہدی آباد کے محلہ رزونگ میں واقع بدھا راک آثار قدیمہ کا پرتو ہے۔ بدھ مت کے دور کے آثار قدیم تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کو کھینچ کر لاتے ہیں۔

کھرمنگ قلعہ: کھرمنگ خاص میں موجود کھرمنگ قلعہ جسے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اپنے اصلی شکل میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے بہت جلد یہ قلعہ سیاح کے لیے کھول دیا جائے گا۔

آستانہ شیخ علی برولمو: مرکز تجلیات شیخ علی برولمو کا مزار شریف کھرمنگ کے بالکل آخری گاؤں برولمو میں واقع ہے اگرچہ وہاں غیر مقامی سیاح کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kharmang District"