عالم آرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عالم آراء
Alam Ara poster, 1931.jpg
تھیٹر ریلیز پوسٹر
ہدایت کار اردشیر ایرانی
پروڈیوسر امپیریل موویٹون
تحریر جوزف ڈیوڈ
منشی ظہیر (اردو)
ستارے ماسٹر وٹھل
زبیدہ
Jilloo
Sushila
پرتھوی راج کپور
موسیقی فیروشاہ ایم مستری
بی ایرانی
سنیماگرافی Wilford Deming
Adi M. Irani
ایڈیٹر Ezra Mir
تاریخ اشاعت
14 مارچ 1931ء
دورانیہ
124 دقیقہ
ملک متحدہ ہندوستان
زبان اردو

ہندوستان کی پہلی بولتی فلم، جو 14 مارچ، 1931ء کو ممبئی کے میجسٹک تھیٹر میں پیش کی گئی۔

پوسٹر[ترمیم]

اس وقت ہندوستان میں اردو زبان کا بول بالا تھا اور فلم کے پوسٹرز پر چونکانے والے جملے لکھے گئے تھے، مثلاً ’اٹھہتر مردہ انسان زندہ ہو گئے انہیں بولتے دیکھو‘۔ اس انداز نے لوگوں کی بھیڑ اکٹھا کر دی اور پولیس کے لیے اس بھیڑ پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔ اس فلم کے ٹکٹ بلیک بھی ہوئے۔

فلم کمپنی[ترمیم]

اس زمانے میں فلمی کمپنیاں فلم پروڈیوس کرتی تھیں اور پہلی بولتی فلم عالم آراء امپیریل مووی ٹون کے بینر تلے بنی۔ فلم کے ہدایت کار اردشیر ایرانی تھے۔ اس وقت فلمسازی کے میدان میں بڑی تعداد میں پارسی مذہب کے لوگ حاوی تھے اور ان کی کئی کمپنیاں تھیں۔

مشکلات[ترمیم]

جس اسٹوڈیو میں فلم بن رہی تھی وہاں قریب ہی ریل کی پٹری تھی اور ہر چند منٹ بعد ریل گزرتی تھی۔ اس لیے شور سے بچنے کے لیے ساؤنڈ ریکارڈنگ رات کے وقت کی جاتی تھی اور مائیکروفون سیٹ پر چھپا کر رکھے جاتے تھے۔

اداکار[ترمیم]

اس فلم میں ہیرو کا کردار مراٹھی تھیئٹر کے اداکار ماسٹر وٹھل نے کیا۔ ہیروئین زبیدہ تھیں، جو اپنے دور کے ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ فلم میں پرتھوی راج کپور اور ایل وی پرساد بھی شامل تھے۔ اس فلم میں کل 22 نغمے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]