عباسی شہید ہسپتال
Appearance
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع ایک مشہور سرکاری ہسپتال ہے جو پاک فوج کے ایک سابق افسر میجر ضیا الدین عباسی شہید کے نام سے موسوم ہے۔
افتتاح
[ترمیم]اس ہسپتال کا افتتاح 1973 میں اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ اس وقت یہ کراچی شہری حکومت کے زیر انتظام ہے۔
ٹراما سینٹر
[ترمیم]کراچی کے سابق ضلع وسطی کے آبادی کے لیے کم و بیش35 سال قبل قائم کیے جانے والا یہ ہسپتال موجودہ ضروریات پوری کرنے میں ناکافی ہوتا جا رہا تھا اس لیے اس کا اضافی حصہ ٹراما سینٹر کے نام سے تعمیر کیا گیا اور اہم شعبہ جات بشمول شعبہ حادثات یہاں منتقل کر دیے گئے۔ ایک حساس علاقے میں واقع ہونے کے باعث یہاں ایک مخصوص سیاسی جماعت کا کنڑول ہے۔