عزیز بانو داراب وفا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو کی مشہور ترقی پسند شاعرہ

پیدائش[ترمیم]

نام عزیز بانو داراب تخلص وفاؔ 23 اگست 1926ء کو بدایوں میں پیدا ہوئیں۔

خاندان[ترمیم]

ان کا تعلق شری نگر کے درابو خاندان سے تھا، جہاں ان کے اجداد فرانس کے ساتھ دوشالوں کی تجارت کرتے تھے۔ 1801ء میں ان کے پر دادا فارسی کے مشہور استاد شاعر عزیزالدین آٹھ سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ ہجرت کر کے لکھنو آئے اور یہیں مقیم ہوئے۔ ان کے دادا خواجہ وصی الدین ڈپٹی کلکٹر اور والد شریف الدین داراب ڈاکٹر تھے۔ ان کا گھرانا اپنی قدیم روایات کے باوجود تعلیم نسواں کا حامی تھا۔

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے بی اے تھوبرن کالج سے اور ایم اے انگریزی سے 1949ء میں لکھنؤ یونیورسٹی سے کیا،

تدریس[ترمیم]

کجھ عرصہ بعد ایک گرلز کالج میں انگریزی کی لیکچرر ہوئیں۔

شاعری[ترمیم]

انھوں نے 23 سال کی عمر میں شعر کہنا شروع کیا، شروع میں ان کا رجحان افسانے اور ناول لکھنے کی طرف تھا۔ مرحومہ نے اپنا دیوان چھپوانے کی طرف کبھی توجہ نہ دی، وہ تو شعر اپنی تسلی و تشفی کے لیے کہتی تھیں۔ بیگم سلطانہ نے 1960ء میں اندرا گاندھی کی صدارت میں ایک مشاعرہ منعقد کروایا جس میں عزیز بانو نے بھی شرکت کی۔ جہاں ان کی شاعری کی تعریف خود اندرا گاندھی نے کی۔ بعد میں انھوں نے ریڈیو پروگرام میں بھی اپنے شعر پڑھے اور مقبولیت حاصل کی۔ انھوں نے ہندوستان اور بیرون ملک کے مشاعروں میں شرکت بھی کی۔

تصنیف[ترمیم]

ان کا شعری مجموعہ *" گونج "* کے نام سے ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔

وفات[ترمیم]

وہ 13 جنوری 2005ء کو لکھنؤ میں انتقال کر گئیں۔