عطارد نجوم میں
Appearance
علم نجوم میں عطارد (Mercury) کو دبیر فلک کہا جاتا ہے۔ یہ ہماری ادراکی اور زہنی قوتوں کا مرکب ہے۔ اسے سنسکرت میں بدھ کہتے ہیں۔ یہ خدائی پیامبر، تعلقات عامہ کا آئینہ دار ہے۔ مکتب، دارالمطالعہ، قلم اور کتاب سے اسے خاص نسبت ہے۔
عطارد فطرطاً ممتزج المزاج ہے۔ جس سیارہ کے ہمراہ ہوتا ہے اسی کا سوانگ بھر لیتا ہے۔ وہ افراد جن کے پیدائشی زائچہ میں برج ثور، برج جوزا، برج سنبلہ یا برج جدی طالع ہوں ان کے لیے خاص طور پر سعد ہے، بشرط کہ کسی نحس کوکب کے ہمنشین نہ ہو۔ اگر یہ زائچہ میں باقوت ہو تو مولود کو ذہین فطین، تحریر و تقریر کا ماہر، منطقی، شاعر، ادیب اور خوش نویس بناتا ہے، مشاہدے کی بہترین صلاحیتیں عطا کرتا ہے۔ اگر ضعیف ہو تو منتشر دماغ، کند ذہن، توہم پرست، دشنام طراز، دروغ گو اور منافق بناتا ہے۔
مراتب اور تعلقات
[ترمیم]- حاکم : برج جوزا اور برج سنبلہ
- شرف: برج سنبلہ
- ترفع : برج سنبلہ
- وبال : برج حوت اور برج قوس
- ہبوط: برج حوت
- دوست کواکب : شمس، زہرہ
- دشمن کواکب : قمر
منسوبات
[ترمیم]- جنس : مخنث
- یوم : بدھ
- سمت : شمال
- رنگ : سبز
- پتھر : زمرد
- دھات : پارہ
- ذائقہ : مشترک
- اعضا : ہاتھ، انگلیاں، دماغ
- رشتہ : ماموں، سسرالی
- پیشے : صحافت، تدریس، کمپیوٹر پروگرامنگ، بنکاری، سیلزمین شپ، اکاؤنٹنٹ