علاقہ سیکاسو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Mali Sikasso.png

علاقہ سیکاسو (Sikasso) جمہوریہ مالی کا انتہائی جنوبی علاقہ ہے جسکا صدرمقام اسی نام کا شہر سکاسو ہے جو مالی کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ اہم رہائشی گروہوں میں سینوفو (Senoufo) جو گلہ بانی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ساماگو (Samago) جو مالی کے مشہور کسان ہیں، اور مالی کا سب سے بڑا لسانی گروہ بمبارا ہیں۔ معاشیات کی زیادہ تر انحصار گلہ بانی اور زراعت پر ہے، اور علاقہ مالی کا سب سے زیادہ بارش والا علاقہ ہے۔


علاقہ سیکاسو کو سات سرکل میں تقسیم کیا گيا ہے۔

علاقہ سیکاسو کے سرکلز

علاقہ کا جنوب مغربی علاقہ روائتی طور پر واسولو (Wassoulou) کے نام سے مشہور ہے، جسکی پہچان روائیتی موسیقی اور شکار کی روایات ہیں۔ واسولو کا اہم شہر یانفولیلا (Yanfolila) ہے۔


دیگر اہم شہروں میں بوگونی (Bougouni) ہے جو مالی کے وفاقی دارالحکومت بماکو میں داخلہ کے اہم راستے پر واقع ہے۔ دوسرا اہم شہر کوٹیالا ہے جو ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے اہم ترین ہے اور مالی کی برآمدی مصنوعات کی تیاری کا اہم گڑھ ہے۔


مزید دیکھیے[ترمیم]