عید گاہ شریف، راولپنڈی
Appearance
عید گاہ شریف سلسلہ نقشبندیہ کی عظیم صوفی خانقاہ اور مزار کا نام ہے۔[1]
عیدگاہ شریف راولپنڈی، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ قدیم ترین عیدگاہ اور شہر کے وسط میں واقع ایک محلے کا نام بھی ہے اور مسلمانوں کی ایک مشہور عبادت گاہ ہے۔ اس کی اصل شہرت قدیم عیدگاہ گراؤنڈ کے نام سے ہے اس میں ایک وقت میں ہزاروں نمازیوں کی عید پڑھنے کی گنجائش ہے۔[2]
یہ خانقاہ 1936ء میں تعمیر کی گئی ہے جسے حافظ محمد عبد الکریم نے 126 سال پہلے سلسلہ طریقت کا مرکز بنایا۔ آپ کے بعد آپ کے جانشین پیر ثانی الحاج حافظ عبدالرحمن پھر ان کے جانشین پیر محبوب الرحمٰن اور اس وقت پیر جلیل الرحمٰن اس سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں ان بزرگوں کے عرفان و تصوف کے نور سے آج بھی عاشقان ِ طریقت بے پایاں فیض حاصل کر رہے ہیں۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://vymaps.com/PK/1552505798175005/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-05-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-07-30
- ↑ کنز القدیم فی آثار الکریم، قاضی عالم الدین، ویری ناگ پبلشر میر پور آزاد کشمیر