حافظ عبد الرحمٰن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حافظ محمد عبد الرحمن المعروف پیر ثانی دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین رہے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

حافظ محمد عبد الکریم کے منجھلے فرزندار جمند ہیں۔ آپ بروز سوموار18 جون 1896ء مطابق 25 ذو الحجہ 1313ھ موافق 28 جیٹھ 1953 بکرمی بوقت صبح صادق پیدا ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

قرآن کی تعلیم اپنے والد سے اور ابتدائی تعلیم اسلامیہ اسکول راولپنڈی میں حاصل کی۔ اس کے بعد صرف و نحو اور دینیات کی کتابیں راولپنڈی ہی میں بعض اساتذہ سے پڑھیں۔ پھر لاہور مدرسہ نعمانیہ میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد مدرسہ دیو بند سے فقہ و حدیث کی سند حاصل کی۔ اور بعض دوسرے استادوں سے بھی دوسرے علوم اور ادبیات کا استفادہ فرمایا۔

بیعت و خلافت[ترمیم]

اپنے والدحافظ محمد عبد الکریم سے سلسلہ بیعت اور خلافت حاصل کی بعد از وفات اس سلسلہ کی ترویج و ترقی کے لیے بہت خدمات سر انجام دیں۔

سیرت[ترمیم]

بچپن ہی سے رشد و ہدایت کے آثار آپ کی پیشانی سے ظاہر و روشن تھے۔ آپ عالم باعمل، متقی زاہد مکارم اخلاق کا سر چشمہ ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کنز القدیم فی آثار الکریم صفحہ 330،قاضی عالم الدین، شبیر برادرز اردوبازار لاہور
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔