فاتح سلطان محمد پل
فاتح سلطان محمد پل Sultan Mehmet Bridge Fatih Sultan Mehmet Köprüsü | |
---|---|
![]() | |
سرکاری نام | Fatih Sultan Mehmet Köprüsü |
دیگر نام | Second Bosphorus Bridge |
برائے | 8 lanes of ![]() |
پار | آبنائے باسفورس strait |
مقام | استنبول |
دیکھ بھال | Turkish State Highways |
نقشہ نویس | BOTEK Bosphorus Technical Consulting Corp. Freeman Fox & Partners |
طرز | Suspension bridge |
مواد | فولاد |
کل لمبائی | 1,510 میٹر (4,950 فٹ) |
چوڑائی | 39 میٹر (128 فٹ) |
اونچائی | 105 میٹر (344 فٹ) |
طویل ترین | 1,090 میٹر (3,580 فٹ) |
Vertical clearance | 64 میٹر (210 فٹ) |
آغاز تعمیر | March 29, 1985[1] |
تعمیر ختم | May 29, 1988[2] |
تعمیر کی لاگت | US$380,000,000[3] |
افتتاح | July 3, 1988[2][4] |
چنگی | HGS |
متناسقات | 41°05′29″N 29°03′43″E / 41.0913°N 29.062°E |
فاتح سلطان محمد پل (ترکی زبان: Fatih Sultan Mehmet Köprüsü) استنبول، ترکی میں آبنائے باسفورس پر واقع ایک پل ہے۔ یہ پل 15 ویں صدی کے عثمانی سلطان محمد ثانی المعروف محمد فاتح سے موسوم ہے جنھوں نے 1453ء میں استنبول فتح کیا تھا۔ یہ پل استنبول کے یورپی علاقے حصارشتو اور ایشیائی علاقے کاواجک کے درمیان واقع ہے۔ یہ پل 1510 میٹر طویل ہے اور اس کے عرشے کا عرض 39 میٹر ہے۔ برجوں کے درمیان فاصلہ 1090 میٹر ہے اور سڑک کی سطح سے اس کی بلندی 105 میٹر ہے۔ یہ پل سطح سمندر سے 64 میٹر بلند ہے۔ فاتح پل کو 1988ء میں اپنی تکمیل کے بعد دنیا کے چھٹے طویل ترین سسپنشن پل کا اعزاز ملا۔
تعمیر
[ترمیم]تین جاپانی، ایک اطالوی اور ایک ترک ادارے کے مشترکہ بین الاقوامی منصوبے سے اس پل کی تعمیرات کا کام انجام دیا۔ اس کا نقشہ فری مین فاکس اینڈ پارٹنرز نے بنایا۔ پل 3 جولائی 1988ء کو مکمل ہوا اور اس کا افتتاح اس وقت کے ترک وزیر اعظم ترغت اوزال نے کیا جو اپنی گاڑی کے ذریعے اس پل کو پار کرنے والے پہلے شخص بھی تھے۔ پل پر 130 ملین امریکی ڈالر کی لآگت آئی۔
آمدورفت
[ترمیم]یہ پل ادرنہ اور انقرہ کے درمیان "ٹرانس یورپین موٹر وے" پر واقع ہے۔ آج کل روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں اس پل کو استعمال کر کے یورپ اور ایشیا پہنچتی ہیں۔ اس پل کو استعمال کرنے کے لیے محصول ادا کرنا پڑتا ہے اور محصول کی ادائیگی صرف ان گاڑیوں کو کرنا پڑتی ہے جو یورپ سے ایشیا کی جانب سفر کرتی ہیں مخالف سمت میں سفر کرنے والی گاڑیاں محصول سے مستثنٰی ہیں۔
اضافی معلومات
[ترمیم]پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی ایک عام رحجان ہے۔ 2001ء میں 146 افراد نے باسفورس پر واقع دونوں پلوں سے کود کر خود کشی کی کوشش کی جس میں سے 24 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 2002ء میں 190 اقدامات خود کشی میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- باسفورس پل، آبنائے باسفورس پر تعمیر کیا جانے والا پہلا پل جو فاتح سلطان محمد پل سے تقریباً 5 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے
- مرمرے، باسفورس کے آر پار ریلوے سرنگ کا زیر تعمیر منصوبہ
![]() |
ویکی ذخائر پر فاتح سلطان محمد پل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ "{{subst:PAGENAME}} Mayıs 1985". Milliyet Gazete Arşivi (اسکرپٹ نقص: فنکشن «langx» موجود نہیں ہے۔) (بزبان ترکی). 30 May 1985. Archived from the original on 2011-05-08. Retrieved 2024-03-18.
- ^ ا ب "{{subst:PAGENAME}} Sultan Mehmet Köprüsü" (PDF)۔ General Directorate of Highways۔ 2013-06-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-02
- ↑ Yakup Dost; Erdoğan Dedeoğlu (2008). "{{subst:PAGENAME}} Sultan Mehmet Köprüsünün Projeleştirilme ve Yapım Aşamaları" [Design and Construction Stages of Fatih Sultan Mehmet Bridge] (PDF). استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی (بزبان ترکی). Archived from the original (PDF) on 2011-07-25.
- ↑ "{{subst:PAGENAME}} Temmuz 1988". Milliyet Gazete Arşivi (اسکرپٹ نقص: فنکشن «langx» موجود نہیں ہے۔) (بزبان ترکی). 4 Jul 1988. Archived from the original on 2024-03-18. Retrieved 2024-03-18.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)